30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگر وکیل کو روپیہ قرض لینے کا اختیار نہیں،نہ قرض لینے پر توکیل روا،اگر لے گا خود وکیل ہی پر قرض ہوگا،
فی جامع الفصولین التوکیل بالاقراض جائز لابالاستقراض [1] الخ۔وفی رد المحتار قالوا انما لم یصح التوکیل بالاستقراض لانہ توکیل بالتکدی وھو لایصح الخ[2]۔
جامع الفصولین میں ہے قرض دینے کے لئے وکیل بنانا جائز ہے اور قرض حاصل کرنے کے لئے وکیل بنانا جائز نہیں الخ (ت) اور ردالمحتار میں ہے کہ فقہاء کرام نے فرمایا:قرض لینے کے لئے وکیل بناناصحیح نہیں کیونکہ یہ حاجتمندی پر توکیل ہے جو کہ صحیح نہیں ہے الخ(ت)
ہاں اگرصورت یہ ہوتی کہ بقیہ شرکاء عمرو سے کہتے ہم سب شریکوں کے لئے اتنا روپیہ قرض لے کر سرمایہ تجارت بڑھاؤ اور عمرو قرض دینے والے سے کہتا کہ ہم شرکاء کو قرض دے،تو البتہ وہ قرض سب پر ہوتا اور اگر کہتا کہ مجھے ہم سب شرکاء کے لئے قرض دے تو اب بھی خاص عمرو ہی پرہوتا،
الرسالۃ بالاستقراض تجوز ولو اخرج وکیل الاستقراض کلامہ مخرج الرسالۃ یقع القرض للآمر ولو مخرج الولایۃ بان اضافۃ الٰی نفسہ یقع للوکیل[3]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
قرض لینے کے لئے قاصد بنانا جائز ہے اور اگر قرض لینے کے لئے بنائے وکیل نے قاصد ہونے کا اظہار کرتے ہوئے قرض لیا تو یہ قرض وکیل بنانے پر ہوگااور اگر وکیل نے وکالت کا اظہار کرتے ہوئے کہ قرض لیا کہ اپنی طرف منسوب کیا تو قرض وکیل کے ذمہ آئے گا،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت)
__________________
مسئلہ۱۱: ازمقام کول مانك چوك مسئولہ زوجہ عبدالرشید خاں۲۲شعبان ۱۳۲۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك کسبی تائبہ کو کچھ جائداد پاك بعوض دین مہر کے ملی ہے یہ اس کے تئیں وقف کیا چاہتی ہے اور متولی خود اپنی حیات میں آپ ہوناچاہتی ہے اور بعد کو دوسرے کو کیا چاہتی ہے،آیایہ وقف کرسکتی ہے یانہیں؟ مگر اس جائداد میں ایك قید یہ لگی ہے کہ حین حیات اس نے پائی ہے بعد کو جس سے ملی ہے اسی پر عود کرے گی تو اس صورت سے وقف دوامی کرسکتی ہے یانہیں؟اور دوامی نہ کرسکے توحین حیات اپنی وقف کرسکتی ہے یانہیں؟اور حین حیات وقف کرکے کسی دوسرے کو متولی کرسکتی ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔(بیان کیجئے اجر پائیے۔ت)
الجواب:
جائداد مہر میں دینا ہبہ بالعوض ہے اور ہبہ بالعوض ابتداءً و انتھاءً ہر طرح بیع ہے،اور بعد وفات شرط واپسی شرط فاسد ہے،اور بیع شروط فاسدہ سے فاسد وحرام ہوجاتی ہے،اس کا فسخ کرنا بائع ومشتری دونوں پر فرض ہوتا ہے،اور ان میں کسی کے مرنے سے یہ حکم فسخ زائل نہیں ہوتا،اگر نہ فسخ کریں تو گنہگار رہتے ہیں اور عقد فاسد سے جوجائداد خریدی جائے مشتری اگرچہ بعد قبضہ اس کا مالك ہوجاتا ہے مگر وہ ملك خبیث ہوتی ہے اس کا ازالہ واجب ہوتا ہے،علماء کو اختلاف ہے کہ اسی حالت پر اگر مشتری اسے وقف کردے تو وقف صحیح ولازم ہوجائے گا صرف واقف کے ذمہ اس عقد فاسد کو فسخ نہ کرنے کا گناہ رہے گا جوبے توبہ نہ جائے گا یا وقف ہی مسلم نہ ہوگا بلکہ توڑ دیاجائے گا اور وہ شیئ بائع یا اس کے ورثہ دی جائے گی جب تك واقف نے اس میں تعمیر وغیرہ
زیادت سے حق فسخ کو زائل نہ کردیا ہو۔درمختار وردالمحتار ومنح الغفار وغیرہ میں قول اول اختیار کیا اور اصح اور ظاہر الروایۃ قول ثانی ہے،
کما حققنا کل ذٰلك فیما علقنا علی ردالمحتار من اوّل کتاب الوقف فراجعہ فانہ مھم۔
جیسا کہ ردالمحتار کی کتاب الوقف کے ابتداء میں حاشیہ پر ہم نے اس کی تحقیق کی ہے،لہذا اسے دیکھاجائے کیونکہ ضروری بحث ہے(ت)
بہر حال اس وقف میں عورت کے لئے خیر نہیں بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ عقد یعنی معاوضہ مہر میں جائداد کا لینا فسخ کرے اور از سرنو وارثان شوہر سے مہر کا مطالبہ کرے،اگر اداکردیں فبہا ورنہ اس جائدادسے وصول کرے،اور اگر سمجھے کہ یوں نہ ملے گا اور مقدار مہر قیمت جائداد سے زائدیامساوی ہوں تومذہب مفتٰی بہ بطور خود اس جائداد کو اپنے مہر میں لے لے۔
وھی مسئلۃ الظفر بخلاف جنس الحق وقد حققھا فی ردالمحتار وان الفتوی الاٰن علی جوازالاخذ۔
یہ کسی کے پاس اپنے حق پر خلاف جنس کے ذریعہ کامیابی کی بحث ہے،اس کی تحقیق ردالمحتار میں کی ہے اور موجودہ دورمیں جبرًا لے لینے کے جواز پر فتوٰی ہے(ت)
یوں مالك ہوکر وقف تام ابدی کرے وقف کسی وقت خاص تك مقید نہیں ہوسکتا لان من شرطہ التابید(کیونکہ اس کی شرائط میں سے دائمی قرار دینا ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۲: ازمارہرہ مطہرہ مرسلہ حضور میاں صاحب قبلہ ۱۹ربیع الآخر ۱۳۲۳ھ
زید اپنی جائداد مقبوضہ مملوکہ کو وقف کیا چاہتا ہے مگر جائداد پر قرضہ ہے تو بغیرادائے قرضہ وقف ہوسکتی ہے یانہیں،اور اگر وقف میں یہ قید لگا دیں کہ وقف بالفعل صحیح ہوجائے اور نفاذا س کا بعدا دائے قرض کے سمجھا جائے توصحیح ہوجائے گا یا بعد ادائے قرضہ ہی صحیح ہوگا؟
الجواب:
عرف عوام میں جائداد پر قرضہ کے دو معنی ہیں،ایك یہ کہ جائداد رہن ہو مرتہن کے قبضہ میں دے دی گئی ہو،دوسرے جسے وہ مکفول و مستغرق کہتے ہیں کہ جائداد قبضہ مالك ہی میں رہے مگر وہ دائن کو لکھ دے کہ یہ تیرے دین میں مکفول ہے تاادائے دین کہیں بیع ہبہ وغیرہ انتقالات نہ کئے جائیں گے،یہ صورت ثانیہ توشرعًا محض باطل وبے اثر ہے کہ مال کوکسی کے حق میں اس کے استیفا کےلئے محبوس کردینا رہن ہے اور رہن بے قبضہ تمام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع