دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

(۵)[ف:مصالحت خلاف حکم اسلام پر کی اور گورنمنٹ پر بھی بدگمانی کی] جب عالم کو اعتراف ہے کہ یہ کارروائی خلاف احکام اسلامیہ ہے تو اس پرمصالحت کرنا کیونکر رواہو سکتا گورنمنٹ برسر مصالحت و دلجوئی تھی نہ برسر ضد وجبر وتعدی،اس وقت کیوں نہ دکھا یا گیا کہ یہ طریقہ خلاف احکام اسلامیہ ہے اس میں مذہبی دست اندازی ہے جس سے گورنمنٹ ہمیشہ دور رہنا چاہتی ہے،طے ہوتا تو اس وقت بسہولت ہوتا،نہ ہوتا تو عالم بری الذمہ تھا،نہ یہ کہ اس وقت اصل معاملہ پس پشت ڈال کر بالائی باتوں پر صلح کرلیں اور اصل میں یہ دشواریاں ڈالیں کہ تم لوگ صلح کرکے پھرتے ہوتم نائب سلطنت کے فیصلہ سے اور ایسے بے بہا فیصلہ سے اب سرتابی کرتے ہو،تم شکریہ کے جلسے اور روشنیاں کرکے پھر شکایت و منازعت پر اترتے ہو،نادر شاہی زمانہ گزر چکا تھا کہ چہلی کا سابم درکنار اینٹ پھینکنے پر بے شمار سر اڑجاتے،مکانوں کی اینٹ سے اینٹ بج جاتی نہ کہ بم چلےاور کا رگرپڑے اور بے تحقیق کسی سے مواخذہ نہ ہو،آج حفظ حقوق مذہبی کا اس سے بہتر کیا موقع تھا،یہاں دلی کمزوری سے کام لینا موجودہ آزمودہ گورنمنٹ کوخواہی نخواہی نادر شاہی ضد اور ہٹ کا پتلا سمجھ کر ایسی عظیم حرمت دینی کو پامالی کےلئے چھوڑدینا کیونکر صواب ہوسکتا ہے۔

(۶)تمام دنیاوی سلطنتوں کا قاعدہ کہ اپنے قانون کی رو سے جس فعل کو جرم بغاوت سمجھیں اسے سب سے زیادہ سنگین بلکہ ناقابل معافی جانتی ہیں ان کے یہاں انتہائی رسوخ والاوہ ہے کہ جسے انہوں نے باغی سمجھ کر اسیر کیا ہو اس کی رہائی کی سفارش کرسکے نہ کہ ان جبروتی شرائط کے ساتھ کہ کسی کو قیدیوں سے معافی مانگنے کی حاجت نہ ہو،معافی مانگنی کیسی،خود یہ امر ثابت نہ ہو کہ یہ لوگ مجرم تھے،یہ تو شائد شخصی سلطنتوں میں صرف محبوب خاص سلطان کی مجال ہو جو ایاز ومحمود کی نسبت رکھے اگر ایسا درجہ اختصاص حاصل ہواتھا تو اسے حفظ حرمت اسلام میں صرف کرنا تھا جس پر باقی اور متفرع ہوئے تھے نہ کہ قیدیوں کے بارے میں یہ فضول وزائد شرائط اور خاص حرمت دینی سے اغماض کیا،یہ    ؎

ہر چہ شاہ آں کہ او گوید حیف باشد کہ جز نکو گوید

(بادشاہ جس شخص کی بات مانتا ہے اگر وہ اچھی بات کے علاوہ کہے تو ظلم ہے)کا مصداق نہ ہوگا۔

(۷)[ف:معاملہ میں پیچیدگیاں ڈال دی گئیں] اس اغماض نے اصل مقصد میں جو پیچیدگیاں دشواریاں پیدا کیں ان کی شرح طول چاہتی ہے ادنٰی بات یہ ہے کہ قوم کے قلوب اس پر مطمئن ہوگئے تو سرے سے دعوٰی ہی گیا،چارہ جوئی کون کرے اخباروں میں بکثرت مضامین اسپر اطمینان کے شائع ہوئے،ازاں جملہ نواب مشتاق حسین صاحب امروہی کی بسیط تحریر کہ روہیل کھنڈ گزٹ بریلی یکم نومبر۱۹۱۳ء میں شائع ہوئی جس میں وہ عالم موصوف ہی کی ایك تحریر کا حوالہ دے کر فرماتے ہیں جناب کی اس تحریر کے بعد اس مسئلہ کے مذہبی پہلو کے تحفظ سے ہم کو بالکل مطمئن ہوجانا چاہئے،اسی کی ابتدامیں ہے مسلمان پبلك نے بھی اس فیصلہ کی نسبت اپنا اطمینان ظاہر کیا۔اس پر ایڈیٹر اخبار مذکور نے لکھا مولانا قبلہ نے اپنی تحریرمیں نہایت اچھی طرح ثابت کردیا کہ مذہبی نقطہ خیال سے شرائط تصفیہ نہایت مناسب ہیں روزانہ زمیندار ۱۵/ذی القعدہ ۱۳۳۱ھ نے لکھاخدا کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ مسجد کے منہدم حصہ کا تصفیہ مسلمانوں کی منشا کے مطابق ہوگیا ہے۔نیز لکھا وہ مسلمانوں کے لئے بالکل قابل اطمینان ہے۔روہیلکھنڈگزٹ کے پرچہ مذکور نے سکرٹری ونائب سکرٹری مسلم لیگ مراد آباد کی ایك مراسلت میں نقل کیا متشرع علمائے اسلام نے فقہ پر کامل غور کرکے یہ فتوٰی دے دیا کہ شرعًا اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔پھر بالخصوص عالم مذکور کا اطمینان دلانا لکھ کر کہا پس علمائے کرام کے اطمینان کے بعد مذہبی پہلو سے تصفیہ پر نکتہ چینی اور بے اطمینانی ظاہر کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں۔پھر نواب صاحب موصوف کی اسپیچ(SPEECH)سے نقل کیا ہمارے تمام اکابر قوم و علمائے کرام اس پر اظہار مسرت کررہے ہیں۔اس قسم کے مضامین اگر جمع کئے جائیں ورقوں میں آئیں تمام اقطار ہند میں شہروں شہروں جو جو ریز ولیوشن(RESOLUTION)اظہار مسرت واطمینان کے پاس ہوئے روشنیاں ہوئیں ان کے بیانوں سے اخباروں کے کالم گونج رہے ہیں ان تمام واقعات کو اس سے کس قدر تناقض ہے کہ مسلمانوں کو اطمینان نہ ہوگا موقع موقع اس کے لئے کوشاں رہیں گے۔

(۸)جب عالم کا قول وہ ہے کہ یہ کارروائی خلاف احکام اسلامیہ ہے،اور اس عالم ہی کے اعتماد پر افراد قوم اسے بالکل بمطابق احکام اسلام سمجھ لئے اور وہ الفاظ شائع کررہے ہیں جن کا خفیف نمونہ گزرا تو عالم کا اس پر سکوت،معلوم نہیں کیا معنی رکھتا ہے۔

(۹)اس سے بھی زیادہ تعجب خیز وہ الفاظ ہیں جو خود عالم کی طرف سے شائع کئے گئے ہیں تقریر مذکور نواب صاحب امروہی میں ہے:۱۹/اکتوبر کو جو تار جناب ممدوح نے خود میرے نام ارسال کیا ہے اس میں تصفیہ کانپور کی بابت حسب ذیل الفاظ تحریر فرماتے ہیں:میں معاملات کانپور کے تصفیہ کو پسند کرتا ہوں۔تقریر مذکور اراکین مسلم لیگ مراد آباد میں عالم مذکور کی نسبت ہے:حضرت مولانا قبلہ نے اس فیصلہ سے اطمینان بذریعہ اخبارات پبلك کودلایا ہے۔فیصلہ کو خلاف احکام اسلامیہ جاننا اور پھر اسے پسند کرنا اس پر اطمینان دلانا کیونکر جمع ہوا،اور اطمینان دلانا اور وہ بیان کہ اس پر اطمینان نہ ہوگا کس قدر متخالف ہیں۔

(۱۰)اوروں کی نقل ونسبت کونہ دیکھئے،خود عالم کی تقریر جس کا عنوان یہ ہے:"مسجد کانپور کے فیصلہ پر ایك نظر"جو ہمدرد ۱۹/اکتوبر اورزمیندار ۲۱ذی القعدہ میں شائع ہوئی اس میں فرمایا ہے:یہ مجلس سرور ہے ہم کو نہایت مسرت سے یہ عرض کرنا ہے کہ مسلمانان ہند کو اطمینان اور دل جمعی نصیب ہوئی اسی میں ہے:اول کے تینوں دفعات حسب دلخواہ طے ہوگئے۔اسی میں ہے:ہمارے حسب دلخواہ مصالحت کرالی۔اسی میں ہے:کل کا واقعہ نہایت مسرت خیز ہے اور اسلامی تاریخ کے زریں ایام سے کل کا روز ہے۔اسی میں ہے:ہر طرح اسلام عــــــہ کا احترام قائم رکھا۔

ﷲ انصاف عوام ان لفظوں کو سن کر کیوں نہ اطمینان کریں اور وہ بیانات وواقعات کہ نمبر ۴ میں گزرے کیوں نہ صادر ہوں اور وہ وعدہ بے اطمینانی کہ حسب بیان سائل نفس مصالحت میں تھا کیوں نہ نسیًا منسیًا ہو،گورنمنٹ نہ تو مسلمان ہے

عــــــہ: پھر خداجانے کون سی بات خلاف احکام اسلامیہ ہوئی۱۲نہ اسلامی شرع کی عالم،جب عالم خود ہی خلاف اسلامیہ کہہ کر پھر اسے حسب دلخواہ وموجب دلجمعی واطمینان ونہایت مسرت خیز اور اسلامی تاریخ کا زریں دن کہے تو گورنمنٹ کا کیا قصور اور عوام پر کیا الزام۔

(۱۱)ان تمام صاف الفاظ سے گزرکیجئے تو عالم مذکور کا تار۱۶/اکتوبر جو ہمدرد و دبدبہ سکندری ۲۰/اکتوبروغیرہ میں شائع ہوا،اس میں اولا فرماکر کہ یہ بات اگرچہ قابل تعریف نہیں ہے۔اخیر میں یہی فرمایا ہے کہ یہ تصفیہ اصلی مفہوم کے لحاظ سے قابل اطمینان ہے۔جب عالم کے نزدیك فیصلہ خلاف احکام اسلامیہ ہے تو احکام اسلامیہ سے بڑھ کر اور کون سا اصلی مفہوم ہے جس کے لحاظ سے قابل اطمینان ہے۔

(۱۲)باایں ہمہ عالم مذکورنے تحریر جمیع جزئیات میں کوئی دقیقہ دورازکار اس سعی بے سود کا اٹھا نہ رکھا کہ اس کارروائی کو جیسے بنے کشاں کشاں مطابق احکام اسلامیہ کر دکھائیں،بہر حال تصویر کے دونوں رخ تاریك ہیں نسأل اللہ العفو والعافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی  سے فضل وعا فیت کا سوال کرتے ہیں۔ت)

[ف:روایت امام محمد مطابق مذہب جمہور ہے]خط کہ اس سوال کے ساتھ یہاں بھیجا اس میں روایت سیدنا امام محمد رحمہ اللہ تعالٰی  کا ذکر ہے اور یہ کہ اس عالم نے بضرورت اپنی رائے میں اسی کو اختیار کیا ہے گوبخیال تحفظ مساجد ہمیشہ اتباع جمہور رہاہے یہ سخت غلط فہمی ہے یہاں روایت امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہر گز خلاف جمہور نہیں وہ وہی فرمارہے ہیں جو جمہور ائمہ نے فرمایا ہے انکی روایت میں ایك حرف بھی قول جمہور سے زائد نہیں۔نہ ہر گز اس روایت خواہ کسی قول کسی روایت کا یہ مطلب ہے نہ ہوسکتا ہے کہ مسجد کے کسی حصہ کو سڑك میں ڈال لینا روا ہے،یہ تمام ائمہ کے اجماع سے حرام قطعی و مناقض ارشاد خدا ہے،روایات ائمہ درکناراقوال مشائخ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن