دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

جائے۔ بحمد اﷲ تعالٰی  اس یعنی نے معنی کو صاف کردیا اورجب خود اسی کتاب میں جو عبارت تھی نظر نہ آئی اور جو نہ تھی وہ متشکل ہوگئی تو اس کی کیا شکایت کہ خود انہیں امام مصنف اشباہ کی دوسری جلیل وعظیم کتاب بحرالرائق نہ دیکھی جس میں انہوں نے صاف طور پر واضح کردیا ہے کہ مسجد کو راستہ بنانے سے یہی مراد ہے کہ مسجد بحال خود قائم و برقرار رہے اور کسی کام کے لئے اس میں ہوکر نکل جائے او رصریح تصریح فرمادی ہے کہ یہ ناپاك مرد یا عورت کے لئے حلال نہیں،نہ اس میں گھوڑا یا بیل وغیرہ جانور لے جاسکتے ہیں، عبارت یہ ہے بحرالرائق مطبع مصر جلد پنجم ص۲۷۶:

ومعنی قولہ کعکسہ انہ اذاجعل فی المسجد ممرا فانہ یجوز لتعارف اھل الامصار فی الجوامع و جاز لکل واحد ان یمرفیہ حتی الکافر الا الجنب والحائض والنفساء لماعرف فی موضعہ ولیس لھم ان یدخلوا فیہ الدواب[1]۔

یعنی مسجد کے کسی حصہ کو راستہ بنانے سے مرادیہ ہے کہ اگر کوئی شخص مسجد میں ہوکر مرور کےلئے جگہ ٹھہرالے تو رواہے کہ شہروں کی جامع مسجدوں میں اس کا عام رواج ہو رہا ہے اور اس میں ہو کر ہر شخص کو گزرجانے کی اجازت ہوگی یہاں تك کہ کافر کو مگر جنابت والے مرد و عورت اور حیض والی عورت اور نفاس والی ان میں کسی کو وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوسکتی کہ مسجد میں ان کا جانا حرام ہونا اپنی جگہ یعنی کتاب الطہارۃ میں معلوم ہوچکا ہے اور یہ بھی انہیں اختیار نہیں کہ اس جگہ جانور لے جائیں(ت)

بعینہ اسی طرح تبیین الحقائق امام فخر الدین زیلعی ودرر الحکام ودرمختار وفتاوی عالمگیریہ وغیرہا میں ہے۔اس ارشاد علماء کو ایمان کی نگاہ سے دیکھنے والے پر آفتاب کی طرح روشن ہوجائے گا کہ مسجد کو راستہ بنانے کے معنی خود انہوں نے کیاارشاد فرمائے اور کیا مراد بتائی،اور یہ کہ معاذ اﷲ مسجد توڑ کر سڑك میں ڈال لو جس میں آدمی،جنب،حائض،نفسا،گھوڑے،گدھے،غلیظ کی گاڑیاں سب گزریں اور سب کا حق مساوی ہو اور کسی کو منع نہ کرسکو نہ وہاں منڈھی ڈال کر بیٹھ سکو کہ جو آدمی گزرے اس سے پوچھو تجھے نہانے کی حاجت تو نہیں،جو عورت گزرے اس سے دریافت کرو تجھے حیض تو نہیں،اور جوایسا کرے بھی تو مجنون کہلائے اور فائدہ کچھ نہیں کہ کسی کو روك سکو اور روکو تو روز فساد ہو استغفراﷲ کیا ایسی بے معنی بیہودہ بات علماء نے اپنی مراد بتائی یا یہ کہ مسجد اپنے حال پر قائم و برقرار رہے اس کے تمام آداب بدستور فرض و مقرر ہیں نہ اسمیں کوئی جانور جاسکے،نہ جنب،نہ حائض،نہ نفاس والی،اور ان کے علاوہ اور آدمی ہوکر گزرجائے،یہ بھی پیش نظر رہے کہ وہ جس امر کی اجازت دے رہے ہیں اسے صاف بتارہے ہیں کہ عام شہروں کی جامع مسجد وں میں اس کا رواج ہے،اب یہ دیکھ لیجئے کہ جامع مسجدوں کا عام دستور کیا ہے،آیا یہ کہ مسجدیں توڑ کر سڑك میں ڈال لی جاتی ہیں،حاشا کوئی اندھا بھی ایسا نہیں کہہ سکتا تو بس جتنی بات کا عام شہروں کی جامع مسجدوں میں رواج چلاآتا ہے اسی کی وہ اجازت دے رہے ہیں اور وہی ان کی مراد ہے اس سے زیادہ باطل وایجاد ہے واﷲ یقول الحق ویھدی السبیل وھو حسبی ونعم الوکیل(اﷲ تعالٰی  حق فرماتا ہے اور سیدھی راہ کی ہدایت فرماتا ہے اور وہ ہی مجھے کافی اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔ت)واﷲ تعالٰی  اعلم۔

مسئلہ۱۷۳ تا ۱۸۱:                مسئولہ محمد علاؤالدین صاحب مالگذار رئیس تحصیل ملتائی ضلع بیتول ملك متوسطہ ۲۵محرم الحرام۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین دریں مسئلہ کہ اس مختصر قصبہ ملتائی میں قریب سوسال سے ایك مسجد کمترین کے بزرگوں کی تعمیر کرائی ہوئی موجود ہے جس میں نماز پنجگانہ وجمعہ ہواکرتاہے یہاں مسلمانوں کی آبادی بہت کم ہے قریب ستر پچھتر مکان ہوں گے ان میں بھی صوم وصلٰوۃ کے پابند صرف معدودے چند اشخاص ہیں تاہم تفرقہ انداز نفوس موجودہیں امسال رمضان شریف میں روزہ جلدافطار کرنے کی کٹ حجتی پر یعنی متولی مسجد کے یوم غیم میں کچھ دیر کرکے روزہ افطار کرنے کی تنبیہ پر زید وبکر وخالدوعمرو نے مسجد قدیمی سے کنارہ کشی اختیار کرکے اور دس بیس آدمیوں کو ورغلا کر مسجد میں تراویح پڑھنے وقرآن شریف سننے سے جو حافظ صاحب نماز تراویح میں پڑھتے تھے خودبھی باز رہے اور دیگر لوگوں کو بھی باز رکھا اور ترك جماعت کرکے ایك دوسری جگہ نماز پنجگانہ وتراویح ونمازجمعہ پڑھنے لگے اور اپنی ضد وتفرقہ اندازی کی غرض سے اور چند جاہل مسلمانوں کو اکسا و ورغلا کر اپنا ہم خیال بناکر جابجا سے چندہ وصول کرکے ایك دوسری مسجد تعمیر کرنے کی فکر کر رہے ہیں بلکہ ایك ویرانی خانگی مسجد کو جو ایك خاندان کےلئے مخصوص تھی جس میں اب کوئی علامت مسجد کی باقی نہیں نہ دیوار ودر ثابت ہیں نہ منبر وغیرہ کا نشان نظر آتا ہے پچاس ساٹھ برس سے بالکل ویران پڑی ہوئی ہے اسی کوباجازت اس کے متولیوں کے از سر نو تعمیر کراکر مسجد حال کو ویران کرنے کی نیت سے اس مسجد سے بالکل کنارہ کش ہو بیٹھے ہیں اور اس اپنی منافقانہ وکافرانہ حرکت وضد کو قرین ثواب و جائز قرار دے کر اسی پر اڑے ہوئے ہیں کہ ہم دوسری مسجد بنا کر رہیں گے حالانکہ سب کے سب علم دین سے محض نابلد وجاہل مطلق ہیں کہ آیہ کریمہ قرآن پاك پ۱۱ رکوع ۲ میں جو اس قسم کی مسجد ضرار کے بارہ میں احکام الٰہی صاف روشن ہیں اس کا ترجمہ دیکھ کر اس کے معنی الٹے سمجھتے ہیں کہ یہ یہود ونصارٰی سے متعلق ہے انہیں کے لئے نازل ہوئی ہے لہذا ان کے منافقانہ تفرقہ اندازی سے باز رہنے کےلئے حسب ذیل امور کیلئے علمائے دین موجودہ حال لکھنو کے مواہیر سے مثبتہ فتوی درکار ہے اور رفع شر کے لئے ایسے فتوے کی اشد ضرورت ہے،اللہ  جل شانہ نے آپ صاحبوں کو علمی فضیلت دی ہے،نہایت عاجزی سے ملتجی ہوں کہ براہ عنایت وتحصیل ثواب فتوٰی مسندہ جلد ارسال فرماکر عنداللہ  وعندالناس مشکور ہوں گے۔

(۱)کیا مذکورہ بالا اشخاص ایك مسجدقدیمی کی ضد پر موجودہ حال وآبادی سے قریب ومتصل ہے اور اس میں پوری گنجائش نمازیوں کی کافی طور سے ہوتی ہے اور جس میں عرصہ قریب سوسال سے نماز پنجگانہ وجمعہ ادا ہوتی ہے بلکہ مذکورہ بالااشخاص وبستی کے مسلمان صرف ایك مسجد کو بھی پورے طور سے آباد نہیں رکھ سکتے ہیں باہم نفاق ڈالنے کی نیت سے بلا ضرورت دوسری مسجد تعمیرکرانا اور چند انجان مسلمانوں کو ترغیب دے کر اس قدیمی مسجد سے باز رکھنا اور اپنی ایك جداگانہ جماعت قائم کرنا یہ فعل ان کا منافقانہ داخل کفر ونارواہے یا نہیں؟

(۲)دیگر بے شر وبے لوث مسلمانوں کےلئے ان کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے یاکیا؟

(۳)ان سے راہ ورسم،سلام مسنون یا ان میں سے بطور قاضی کے کسی کا نکاح پڑھانا جائز یا کیا:

(۴)مسجد ضرار جوایك مسجد کی ضد پر بنائے فساد قائم کی جائے اس کے گرادینے ومنہدم کرنے کا حکم ہے یانہیں؟

(۵)کیا ایسا شخص مذکورہ بالا جو ایسے شرو نفاق کا بانی مبانی ہو امامت کے قابل ہوسکتا ہے ؟کیا اس کی امامت جائز ہےـ؟

(۶)کیا ایسی مسجدکی تعمیر کے لئے جس کی بناضدونفاق پر ہواور جو ضرار کی تعریف میں داخل ہو کچھ چندہ دینا یا دیگر طریقہ سے مدد دینا جائزہے؟

(۷)کیا ذابح بقر وغنم کے پیچھے نماز پڑھنا جائزہے یعنی جو شخص اجرت لے کر ذبیحہ کرتا ہو وہ امامت کرسکتا ہے یانہیں؟

(۸)کیانماز جمعہ ایسی جگہ جہاں مسلمانوں کے ستر پچھتر مکان ہوں اور نمازی بمشکل تیس چالیس جمع ہوتے ہوں نمازجمعہ دو جگہ ہوسکتی ہے؟

(۹)جو شخص بستی وقوم میں ہر طرح معزز و رئیس ہو اور وہ متولی مسجد بھی ہو اس کے خلاف برگشتہ ہو کر معمولی حیثیث کے مسلمان کا ایسا شرپیدا کرنے کا طرز عمل جائز ہے ؟ بینواتوجروایا اولی الابصار۔

الجواب:

(۱)اگر فی الواقع ان کی نیت جماعت مسلمین کی تفریق اور مسجد قدیم کی تخریب ہو تو ضرور وہ مرتکب سخت کبیرہ ہیں اور اس تقریر پر ان کی مسجد مسجد ضرار ہوگی مگر اتنی بات پر حکم تکفیر ناممکن ہے۔واﷲتعالٰی  اعلم۔

 



[1]                    بحرالرائق کتاب الوقف فصل لما اختص المسجد باحکام ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۵/ ۲۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن