دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

لکھتے آئے اور جیسا ان کی نسبت حسام الحرمین وفتاوٰی الحرمین وغیرہما میں لکھاہے،اس وقت بلاشبہ ان کے اقوال کا مطالبہ آپ ہی سے نہیں ہوسکتا بلکہ آپ خود بھی ان کے اتباع واذناب سے مطالبہ و مواخذہ میں شریك ہوں گے،اوراگر جناب فریق دوم سے ہیں تو ان کے اقوال خود آپ کے اقوال ہیں پھر جواب مطالبات سے پہلوں تہی کیا معنی؟ اورظاہر اس کا مظنہ نہیں کہ جناب فریقین سے جداہوکر کسی تیسرے طائفہ مثلا رافضی،خارجی،قادیانی،نیچری وغیرہ میں اپنے آپ کو گنیں اور بالفرض ایسا ہو تو اس کی تصریح فرمادیجئے،یوں بھی اس مطالبہ سے آپ کو برأت ہے۔

(۵)واقعی آپ نے اپنے یہاں کے متکلم اکبر چاندپوری صاحب کو جلسہ دیوبند میں مناظرہ مذکورہ کےلئے اپنا وکیل مطلق ومختار عام کیا تھا یا انھوں نے محض جھوٹ مشہور کردیا؟ برتقدیر اول کیا سبب کو اسی کی تصدیق کے لئے جوکارڈ رجسٹر شدہ گیا آج جناب کو آٹھواں مہینہ ہے کہ جواب نہ دیا۔

(۶)وہ آپ نے وکیل کیا یا چاندپوری خود بن بیٹھے؟ بہر حال آپ سے اس کی تصدیق چاہنا ویسا ہی جرم اور انھیں مہذب خطابوں کا مستحق ہے جو چاندپوری صاحب نے تحریر فرمائے یا ان کا وہ زعم محض ہذیان ومکابرہ وبے عقلی وجنون وزبان درازی ودریدہ دہنی ہے برتقدیر اول شرع،عقل،عرف کس کا قانون ہے کہ زید جو محض اپنی زبان سے وکیل عمرو ہونے کا مدعی ہوا،اسی قدر سے اس کی وکالت ثابت ہوجائے اور تصرفات وہ جو عمرو کے مال واہل میں کرے نافذ وتام قرار پائیں اگرچہ عمرو ہرگز اس کی توکیل کا اقرار نہ دے،برتقدیر ثانی کیا ایسا شخص کسی عاقل کے نزدیك قابل خطاب علوم خصوصًا مسائل اصول دینیہ ہوسکتاہے یا مردود ومطرود نالائق مخاطبہ ہے؟

(۷)سیف النقی کی نسبت بھی ارشاد ہو،آخرمیں آپ بھی اﷲ واحد قہار کا نام تو لیتے ہیں اسی واحد قہار جبار کی شہادت سے بتائے کہ یہ حرکات جو آپ کے یہاں کے علماء مناظرین کررہے ہیں صاف وصریح ان کے عجز کامل اور نہایت گندی حملہ بزدل کی دلیل روشن ہیں یا نہیں ؟

(۸)جو حضرات ایسی حرکات اور اتنی بے تکلف اختیار کریں،جوان کو چھپوائیں،بیچیں،بانٹیں،شائع اور آشکارا کریں،جو اُن کو پیش کریں،حوالہ دین،ان پر افتخار کریں،جو امور مذکورہ کو روا رکھیں،ترك انسداد وانکار کریں،کسی عاقل کے نزدیك لائق خطاب ٹھہرسکتے ہیں؟ یا صاف ظاہر ہوگیا کہ مناظرہ آخر ہوگیا،مناظرہ مناظرہ کا جھوٹا نام لینے والے بے روح پھڑکتے بے جان سسکتے ہیں،"قَدْ اَفْلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴"[1] (اس میں نہ وہ مردے نہ زندہ رہے۔ت)

(۹)اس واحد قہار جلیل وجبار کی شہادت سے یہ بھی بتادیجئے کہ وہ رسالہ ملعونہ جو خاص جناب کے 


 

 



[1] القرآن الکریم ۸۷/۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن