30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خاص اپنے قلم ومہر ودستخط سے عطاہو۔تمام اشتہاروں،تمام مطالبوں میں اگرچہ آپ کو کافی ووافی مہلتیں دیں اور ہمیشہ بیکار گئیں کہ آپ تو اپنے ارادوں جیتے جی تك مہلت لئے ہوئے ہیں۔پھر بھی ربط ضبط کے لئے تعین مدت لازم ہے۔یہ سوالات کچھ غور طلب نہیں۔تھوڑی عقل والا بھی ان فورًا ہاں یا نہ کہہ سکتاہے،مگر بہ لحاظ استعداد جناب شرعی مہلت کہ ابلاغ اعذار کے لئے معین ہے پیشکش اور وصول خط سے تین دین کے اندر ہر سوال کا معقول جواب صاف ْصریح مہری عنایت ہو،یہ آخری بار ہے اس دفعہ بھی پہلو تہی فرمائی تو جن کو آپ نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علم اقدس میں ملایا انہی میں آپ کو ملادینے کی ہمارے لئے اجازت ہو۔
استفسارات
(۱)توہین اور تکذیب خدا ورسول جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے الزامات قطعیہ جو مدتوں سے آپ اور آپ کے اکابر جناب مولوی گنگوہی ونانوتوی صاحبان پر ہیں۔کیا آپ ان میں اس فقیر سے مناظرہ پر آمادہ ہیں یاہونا چاہتے ہیں ؟
(۲)کیا آپ بحالت صحت نفس وثبات عقل بطوع ورغبت بلاجبر واکراہ اقرارفرماتے ہیں کہ حسام الحرمین و تمہید ایمان وبطش غیب وغیرہ کے سوالات واعتراضات کا جواب بالمواجہ مہری ودستخطی دیتے ہیں گئے یونہی ان جوابات پر جو سوالات ورد پیدا ہوں ان کایہاں تك کہ مناظرہ انجام کو پہنچے اور بفضلہٖ تعالٰی حق ظاہر ہوں۔
(۳)کیا آپ اسی پر اکتفا فرمائیں گے یا حسب ترتیب مذکور ظفرالدین الطیب اس کے بعد سبحان السبوع و کوکبہ شہابیہ وسل السیوف وغیرہا میرے رسائل کے مطالبات سے اپنے اکابر گنگوہی صاحب و اسمعیل دہلوی صاحب کو سبکدوش کریں گے۔
(۴)اگرآپ اپنے ہی اقوال کے ذمہ دارہوں اور اپنے اکابرجناب گنگوہی ونانوتوی دہلوی صاحبان پر سے دفع کفر وضلال کی ہمت نہ فرمائیں،تو اتنا ارشادہو کہ یہاں دو فریق ہیں:اول مسلمانان اہلسنت عرب وعجم،دوم صاحبان مذکور گنگوہی ونانوتہ ودہلی مع الاتباع والاذناب ومن بلی۔جناب اگرفریق اول سے ہیں تو الحمد اﷲ ذلك ماکنا نبغ(الحمداﷲ ہی ہم چاہتے ہیں۔ ت)تحریر فرمادیجئے کہ جنابان گنگوہی ونانوتوی ودہلوی سے بری ہوں وہ اپنے اقوال وکفر ضلال وتوہین وتکذیب رب ذوالجلال ومحبوب ذی الجمال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے باعث ویسے ہی ہیں جیسا ان کو علماء حرمین شریفین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع