30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے لکھا ہے کہ تھانوی صاحب کافرہیں،فلاں مطبع کے فلاں رسالے فلاں سطر میں جناب مولوی تھانوی صاحب نے فرمایا ہے کہ گنگوہی صاحب مرتد ہیں،جو اتنا ہولے وہ حضرات سے مخاطبہ کا نام لے کر اور واقعی سوا اس طریقے کے اور کرہی کیا سکتے تھے کہ حضرات چھتیس سال کے کتب ورسائل کے بار سے سبکدوش ہوتے ؎
وقت ضرورت گرنماز گریز دست بگیر وسرشمشیر تیز
(مصیبت کے وقت جب انسان کو بھاگنے کی بھی طاقت نہیں رہتی تو وہ لڑائی کے لئے کمر بستہ ہوجاتاہے۔ت)
(۱۰)الحمد ﷲ! حق تمام جہان پر واضح ہولیا اور ہر عاقل اگرچہ مخالف ہو خوب سمجھ گیا کہ کس نے مناظرہ سے برسوں فرار کیا۔کس نے ہربار مقابلہ جواب سے انکار کیا،کون اتنا عاجز آیا کہ حیاوانسانیت کا یکسر پردہ اٹھایا،اور مرتا کیانہ کرتا کہ اس طرف چال برابا آیا جو آج تك کسی منکر اسلام کو بھی اسلام کے مقابل نہ سوجھی،مسلیمہ ملعون نے جواب قرآن عظیم کے نام سے وہ کچھ ناپاك خباثتیں ہزل فحش لغو جہالتیں بکیں مگریہ اسے بھی نہ بن پڑی تھی کہ کچھ آیتیں سورتیں گھڑ کر قرآن عظیم ہی کی طرف منسوب کردیتا کہ مسلمانو! تم تویوں کہتے ہو اورتمھارے قرآن میں یہ لکھا ہے،یہ خاتمہ کا بند اس اخیر دور میں"مدرسہ عالیہ دیوبند"اوراس کے ہوا خواہوں ہی کا حصہ تھا۔بایں ہمہ آپ کے بعض بیچارے نافہم عوام یہ امید کئے جاتے ہیں کہ آپ مناظرہ فرمائیں گے،اسی کے متعلق اب تازہ شگوفہ نے خورجہ سے خروج کیا ہے جو آپ کے کسی خلیفہ کلن صاحب کا کہلایا ہوا ہے۔اگرچہ یہاں صدہا بار کا تجربہ ہے کہ آپ نہ بولے نہ بولیں،محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو گالیاں لکھ کر چھاپنی تھیں وہ چھاپ چکے اور بار بار چھاپی جارہی ہے۔اس پر مسلمانان عرب وعجم مطالبہ کریں،آپ کو کیاعرض پڑی ہے کہ جواب دیں،کتنی بار خودد آپ سے مطالبے ہوئے جواب غائب،جلسہ دیوبند میں خط بھیجا جواب غائب،تصدیق وکالت کے لئے رجسٹری گئی،جواب غائب،آپ کے یہاں کے شاگرد مودی ہمکے ان کو متوسط کیا،جواب غائب،جناب شیخ بشیر الدین وغیرہ رؤسائے میرٹھ کو متوسط کیا،جواب غائب،جب آپ کے آقایان نعمت کی وساطت پر بھی آپ نے جواب نہ دیا تو اب خورجہ والے آ پ کو بلوائیں۔یہ امید موہوم،بہت اچھا ہزار بار گنا بھول گئے ایك بار پھر سہی،آپ کے معتقدین خورجہ نے آپ حضرات کے اقوال سے ناتجربہ کاری یا اپنی سادگی سے لکھ دیا کہ جو صورت یہ فقیربار گاہ مصطفوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پسند کرے منظور ہے۔بہت خوب ادھر سے کتنی باراصول اور اہم شرائط مناظرہ کی تصریح ہوچکی اور تعین مباحث کی گنتی ہی نہیں،فقیر نے جو خط جلسہ دیوبند میں بھیجا اس میں بھی ان کی یاددہانی تھی،ظفر الدین الطیب وضروری نوٹس ملاحظہ ہوں اور ان کے سوالوں کا جواب صاف صاف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع