دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اور بے دھڑك لکھ دیا کہ تم یہ کہتے ہو اور تمھارے اکابر اپنی ان کتابوں میں ان مطابع کی مطبوعات میں ان صفحوں پر یہ فرماتے ہیں ،حالانکہ ان کتابوں کاجہاں میں وجود،نہ ان مطابع کا کسی مطبع میں چھپی،نہ ان حضرات نے تصنیف فرمائی،نہ حوالہ دہندہ کے فرض وتراش کے باہر آئیں،جرأت پر جرأت یہ کہ صفحہ ۲۰ پر جو فرضی مطبع لاہور کی خیالی ہدایۃ البریہ سے ایك فتوی گھڑا اس کے آخر میں حضرت خاتم المحققین قدس سرہ،کی مہر بھی دل سے تراش لی جس میں  ۱۳۰۱؁ھ لکھے حالانکہ حضرت والا کا وصال شریف ۱۲۹۷ ؁ھ میں ہوچکا،حضرات کی حیا! یہ سخت گندہ افترائی رسالہ جناب کے مدرسہ دیوبندسے شائع ہوا،صاحب مطبع کا بیان ہے کہ آپ کے ایك متکلم مصنف مولوی صغیر حسین صاحب دیوبندی نے چھپوایا،آپ کے وکیل مولوی مرتضی حسن دیوبندی نے اپنے ایك خط میں اسے افتخارًا پیش کیا کہ تحریر میں بھی اب آپ کی حقیقت دیکھنی ہے سیف النقی طبع ہوچکاہے ملاحظہ سے گزرا ہوگا(ملاحظہ ہو خط ۳۰ ربیع الآخر  ۱۳۲۸؁ھ)جب حیاء ودین وغیرت و دیانت وعقل وانسانیت کی نوبت یہاں تك مشاہدہ ہوئی ہر ذی فہم نے جان لیاکہ بحث کا خاتمہ ہوگیا،حضرات سے مخاطبہ کسی عاقل کا کام نہ رہا،الحمداﷲ کتب ورسائل فقیر تو چھتیس سال سے لاجواب ہیں،اصحاب واحباب فقیر کے رسائل بھی بعونہٖ عزجلالہ،لا جواب ہی ہے۔ادھر کے تازہ رسائل ۱ظفر الدین الطیب و۲کین کش پنجہ پیچ و۳بارش سنگی و۴پیکان جانگداز و۵العذاب البئس اور۶ ضروری نوٹس و۷نیاز مانہ و۸کشف راز و۹اشتہار چہارم وپنجم وہفتم وہشتم ہی ملاحظہ فرمائے،کس سے جواب ہوسکا؟ ان کے اعتراضوں مواخذون اور مطالبوں کا کس نے قرض اداکیا؟ بات بدل کر ادھر اُدھر کی مہمل لچر اگر ایك آدھ پرچے میں کسی صاحب نے کچھ فرمائی اس کا جواب فورًا شائع ہواکہ پھر ادھر مہر سکوت لگ گئی والحمد ﷲ رب العلمین،مگرآپ کی یہ تدبیر حضرات کوایسی سوجھی جس کا جواب ایك میں اور میرے اصحاب کیا تمام جہاں میں کسی عاقل سے نہ ہوسکے،غریب مسلمان اتنی حیاء وغیرت ایسی بے تکان جرأت اتنی بیباك طبیعت کہاں سے لائیں کہ کتابوں کی کتابیں دل سے گھڑلیں،ان کے مطبع تراش لئے،ان کی عبارتیں ڈھال لیں اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سربازار چھاپ دیں کہ فلاں چھاپے کی فلاں کتاب فلاں صفحہ پر جناب مولوی گنگوہی صاحب


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن