30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۲)الکوکبۃ الشھابیۃ فی کفریات ابی الوھابیۃ(۱۳۱۲ھ)
امام الوہابیہ کے کفریات کے بارے میں چمکدار ستارہ
(۱۳)سل السیوف الھندیۃ علی کفریات باباء النجدیہ(۱۳۱۲ھ)
نجدی پیشواؤں کے کفریات پر لٹکتی ہوئی تلوار
(۱۴)تدبیر فلاح ونجات واصلاح(۱۳۳۱ھ)
ترکی مسلمانوں کی حالت زار کا بیان اورمسلمانوں کی اصلاح کامیابی اور نجات کی عمدۃ تدبیریں۔
(۱۵)باب العقائد والکلام(۱۳۳۵ھ)
اس بات کا بیان کہ کوئی کافر اﷲ تعالٰی کو نہیں پہچانتا۔
پندرہ رسائل مذکورہ میں سے مقدم الذکر چھ رسائل تو پہلے سے فتاوٰی رضویہ قدیم جلد ششم کتاب السیر میں موجود تھے اگرچہ ان میں سے رسالہ"حجب العوار"کو سابق کی جگہ سے تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ رد مرزایت اور رد منکرین ختم نبوت سے متعلق رسائل یکجا ہوجائیں جبکہ آخر الذکر رسالہ یعنی"تدبر فلاح ونجات واصلاح"فتاوٰی رضویہ قدیم جلد دوازدہم میں شامل تھا،مگر اس کے مباحث جلیلہ کتاب السیر سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں لہذا اس کو جلد ہذا میں شامل کردیا گیا،اور رسالہ باب العقائد والکلام فتاوٰی رضویہ قدیم جلد اول کتاب الطہارۃ باب التیمم میں تھا وہاں سے خارج کیا گھا تھا اور وعدہ تھا کہ کسی مناسب مقام پر شامل کیا جائے گا،چناچہ مضمون کے پیش نظر اسے سبھی جلد ہذا میں شامل کردیا ہے،باقی سات رسائل اسی سے قبل فتاوٰی رضویہ میں شامل نہ تھے،موضوع کی مناسبت کے پیش نظر ان کو بھی اس جلد کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جلد ہذا میں مسئلہ نمبر ۷۵ دراصل فتاوٰی رضویہ قدیم جلد نہم مطبوعہ کراچی کے صفحہ ۸۹ تا ۹۷ مسائل کلامیہ سے منتقل کیا گیا ہے کیونکہ اس کا مضمون کتاب السیر سے مطابقت رکھتاہے،یاد رہے کہ کتاب السیر کے بعد فتاوٰی رضویہ قدیم جلد ششم میں"کتاب المفقود"تھی جس کو کتاب الطلاق کے ساتھ منسلک کرکے تیرھویں جلد(جدید)میں شامل کیا جا چکا ہے۔لہذا اب اگلی جلد یعنی جلد ۱۶"کتاب المفقود"کی بجائے"کتاب الشرکۃ"سے شروع ہوگی۔مندرجہ ذیل رسائل دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس جلد میں شامل ہونے سے رہ گئے۔
(۱)المجل المسددان سب المصطفٰی مرتد۔ (۲)البارقۃ اللمعاعلی ساعد من نطق بالکفر طوعا۔
(۳)المقال الباھر منکر الفقہ کافر۔
ذوالحجہ ۱۴۱۹ھ اپریل ۱۹۹۹ء
O حافظ محمد عبدالستار سعیدی جامعہ نظامیہ رضویہ،اندرون لوہاری دروازہ،لاہور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع