دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یہ وجوہ ہیں ورنہ حاشا ﷲ ہزار ہزار حاشاﷲ نہ بطن پاك حضرت بتول زہرا میں معاذ اﷲ کفر و کافری کی گنجائش،نہ جسم اطہر سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کا کوئی پارہ کتنے ہی بُعدپر عیاذًا باﷲ دخولِ نار کے لائق،الحمدﷲ یہ دو دلیل جلیل واجب التعویل ہیں کہ کوئی عقیدہ کفریہ رکھنے والا رافضی وہابی متصوف نیچری ہر گز سید صحیح النسب نہیں۔تین قیاس پر مشتمل

دلیل اوّل:

(۱)یہ شخص کافر ہے اور ہر کافر نجس۔نتیجہ:یہ شخص نجس ہے۔
(
۲)ہر سید صحیح النسب طاہر ہے اور کوئی طاہر نجس نہیں،نتیجہ:کوئی سید صحیح النسب نجس نہیں۔
(
۳)اب یہ دونوں نتیجے ضم کیجئے یہی شخص نجس ہے اور کوئی سید صحیح النسب نجس نہیں۔
نتیجہ:یہ شخص سید صحیح النسب نہیں۔
قیاس اول کا صغرٰی مفروض اور کبرٰی منصوص اور دوم کا صغرٰی منصوص اور کبرٰی بدیہی تو نتیجہ قطعی۔
دلیل دوم:
قیاس مرکب،یہ بھی تین قیاسوں کو متضمن،یہ شخص کافر ہے اور ہر کافر مستحقِ نار۔
نتیجہ:یہ شخص مستحقِ نار ہے اور نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے جسم اقدس کا کوئی پارہ مستحقِ نار نہیں۔
نتیجہ:یہ شخص نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے جسمِ اقدس کا پارہ نہیں اور ہر سیدصحیح النسب نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے جسم اقدس کا پارہ ہے۔
نتیجہ:یہ شخص سید صحیح النسب نہیں۔
پہلا کبرٰی منصوص قرآن،اور دوسرے کا شاہد ہر مومن کا ایمان،اور تیسرا عقلًا و فقہًا واضح البیان۔

و الحمدﷲ الکریم المنان والصلوٰۃ والسلام الاتمان الاکملان علٰی سیدنا ومولانا سید الانس والجان خاتم النبیین بنص الفرقان وعلٰی اٰلہٖ وصحبہ و تابعیھم باحسان وعلینا معھم یااﷲ یارحمن اٰمین اٰمین یارؤف یاحنان سبحانك اللھم و بحمدك اشھد ان لا الٰہ الا انت استغفرك واتوب الیك واﷲ سبحانہ وتعالٰی

تمام تعریفیں احسان فرمانے والے اﷲ کریم کے لئے تام وکامل صلوٰۃ وسلام ہمارے آقا و مولٰی انسان و جن کے سردار،قرآنی نص سے خاتم النبیین اور آپ کی آل واصحاب اور تابعین اور ان کے ساتھ ہم پر،یا اﷲ یا رحمان،آمین آمین،اے شفقت ومہربانی فرمانے والے! تو پاك ہے اے اﷲ! اور تیری ہی تعریفیں، گواہی دیتا ہوں کہ تیرے بغیر کوئی معبود برحق نہیں،تجھ سے بخشش کا طالب ہوں اور تیری طرف ہی رجوع،اﷲ سبحانہ وتعالٰی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن