30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بدعقیدہ سید:
اگر کہے بعض کٹر نیچری بیشمار اشد غالی رافضی بہت سچّے ملحد جھوٹے صوفی کچھ ہفت خاتم شش مثل والے وہابی غرض بکثرت
کفار کہ صراحۃً منکرین ضروریات دین ہیں سید کہلاتے میر فلاں لکھے جاتے ہیں۔
اقول:کہلانے سے واقعیت تك ہزاروں منزل ہیں نسب میں اگرچہ شہرت پر قناعت والناس امناء علٰی انسابھم(لوگ اپنے نسبوں میں امین ہیں۔ت)مگر جب خلاف پر دلیل قائم ہو تو شہرت بے دلیل نامقبول وعلیل اور خود اس کے کفر سے بڑھ کر نفی سیادت پر اور کیا دلیل درکار،کافر نجس ہے قال تعالٰی " اِنَّمَا الْمُشْرِکُوۡنَ نَجَسٌ "[1](اﷲ تعالٰی نے فرمایا:بے شك مشرك نر ے ناپاك ہیں)اور ساداتِ کرام طیب و طاہر قال اﷲ تعالٰی "k وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیۡرًا ﴿ۚ۳۳﴾ "[2] (اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور تمہیں پاك کر کے خوب ستھرا کردے)اور نجس و طاہر باہم متبائن ہیں کہ ایك شیئ پر معًا ان کا صدق محال،جب علمائے کرام تصریح فرما چکے کہ سید صحیح النسب سے کفر واقع نہ ہوگا اور یہ شخص صراحۃً کافر تو اس کا سید صحیح النسب نہ ہونا ضرورۃً ظاہر،اب اگر اس نسب کریم سے انتساب پر کوئی سند معتمد نہ رکھتا ہو تو امر آسان ہے ہزاروں اپنی اغراضِ فاسدہ سے براہِ دعوٰی سید بن بیٹھے: ع
غلّہ تا
ارزاں شود امسال سید می شوم
(اس سال سید بنوں گا تاکہ خوراك میں آسانی ہو)
رافضی سید:رافضی صاحبوں کے یہاں تو یہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے،آج ایك رذیل سا رذیل دوسرے شہر میں جاکر رفض اختیار کرے کل میر صاحب کا تمغا پائے توفلاں کافر سے کیا دور ہے کہ خودبن بیٹھا ہو یا اس کے باپ دادا میں کسی نے ادعائے سیادت کیا اور جب سے یونہی مشہور چلا آتا ہو،اور اگر بالفرض کوئی سند بھی ہو تو اس پر کیا دلیل ہے کہ یہ اسی خاندان کا ہے جس کی نسبت یہ شہادت تامہ ہے، علامہ محمد بن علی صبان مصری اسعاف الراغبین فی سیرۃ المصطفٰی و فضائل اھل بیت الطاھرین میں فرماتے ہیں:
|
ومن این تحقق ذٰلك لقیام احتمال زوال بعض النساء و کذب بعض الاصول فی الانتساب[3] |
یہ کیسے ثابت ہوا جبکہ بعض عورتوں کی غلط کاری اور نسب بنانے میں بعض مردوں کے جھوٹ کا احتمال ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع