30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہل بیت عذاب سے بر ہیں:
طبرانی بسندصحیح عــــــہحضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے حضرت بتول رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے فرمایا:
|
ان اﷲ تعالٰی غیر معذبك ولا ولدك [1] |
بیشك اﷲ تعالٰی نہ تجھے عذاب فرمائے گا نہ تیری اولاد کو۔ |
حضرت فاطمہ کی وجہ تسمیہ:
ابن عساکر حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انما سمیت فاطمۃ لان اﷲ فطمہا وذریتہا عن النار یوم القٰیمۃ [2] |
فاطمہ اس لئے نام ہوا کہ اﷲ عزوجل نے اسے اور اس کی نسل کو روز قیامت آگ سے محفوظ فرمادیا۔ |
اہل بیت آگ میں نہیں جاسکتے:
قرطبی آیہ کریمہ " وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ؕ﴿۵﴾ "کی تفسیر میں حضرت ترجمان القرآن رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ناقل کہ انہوں نے فرمایا:
|
رضا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان لا یدخل احد من اھل بیتہ النّار[3] |
یعنی اﷲ عزوجل نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے راضی کردینے کا وعدہ فرمایا اور محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی رضا اس میں ہے کہ ان کے اہل بیت سے کوئی دوزخ میں نہ جائے۔ |
نار دوقسم کی ہے،نارِ تطہیرکہ مومن عاصی جس کا مستحق ہو،اور نارِ خلود کافرکے لئے ہے،اہل بیت کرام
|
عــــــہ:افادہ الھیثمی فی الصواعق حیث قال جاء بسند رواتہ ثقات انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال لفاطمۃ فذکرہ۔۱۲ منہ(م) |
ہیثمی نے صواعق میں اس کا افادہ کیا جہاں انہوں نے کہا سند کے ساتھ مروی جس کے تمام راوی ثقہ ہیں کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت فاطمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کو فرمایا تو پھر اس حدیث کا ذکر کیا ۱۲ منہ(ت) |
[1] المعجم الکبیر عن ابن عباس حدیث ۱۱۶۸۵،المکتبۃ الفیصلیۃ،بیروت،۱۱/ ۲۶۳
[2] المواہب اللدنیہ،بحوالہ ابن عساکر،المقصد الثانی،الفصل الثانی،المکتب الاسلامی،بیروت،۲/ ۶۴،تنزیہ الشریعۃ بحوالہ ابن عساکر باب مناقب السبطین الخ الفصل الاول،دارالکتب العلمیہ،بیروت،۱/ ۴۱۳
[3] الجامع لاحکام القرآن(تفسیر القرطبی)تحت اٰیۃ ولسوف یعطیك ربک،داراحیاء التراث العربی،بیروت،۲۰/ ۹۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع