دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اور۴ان سے بذریعہ دعاامداد طلب کرنا شرک ہے،پس وہ(۵)شخص ونیز اس کے پیرو قابل امام ہیں یا نہیں ؟ اور و ہ کس فرقہ سے ہیں؟ اور مسئلہ مندرجہ بالا کون سی بات جائز وناجائزہے؟ اور حضرت کوعلم غیب تھا یا نہ؟ اور معراج جسمانی ہوئی یا نہ؟

الجواب:

۱ الله عزوجل نے روز اول سے روز اخر تک جوکچھ ہوا اور جو کچھ ہے اور جو کچھ ہونے ولا ہے ایک ایک ذرہ کاتفصیل علم اپنے حبیب اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو عطافرمایا،ہزار تاریکیوں میں جو ذرہ یا ریگ کادانہ پڑاہے حضو ر کا علم ا س کو محیط ہے، اورفقط علم ہی نہیں بلکہ تمام دنیا بھر اور جو کچھ ا س میں تا قیامت تک ہونے والا ہے سب کو ایسا دیکھ رہے ہیں جیسا اپنی اس ہتھیلی کو۔آسمانوں اور زمینوں میں کوئی ذرہ ان کی نگاہ سے مخفی نہیں بلکہ یہ جو کچھ مذکورہے ان کے علم کے سمندروں میں سے ایک چھوٹی سی نہرہے،اپنی تمام امت کو اس سے زیادہ پہچانتے ہیں جیسا آدمی اپنے پاس بیٹھنے والوں کو،اور فقط پہچانتے ہی نہیں بلکہ ان کے ایک ایک عمل ایک ایک حرکت کو دیکھ رہے ہیں۔دلوں میں جو خطرہ گزرتا ہے اس سے آگاہ ہیں،اور پھرا ن کے علم کے وہ تمام سمندر اور جمیع علوم اولین وآخرین مل کر ہم علم الٰہی سے وہ نسبت نہیں رکھتے جوایک ذرا سے قطرہ کو کر وڑ سمندروں سے،" وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖۤ "[1]ظالموں نے الله ہی کی قدرنہ پہچانی کہ جو کچھ ہو گزرااور قیامت تک ہونے ہونے والاہے اس کا علم اس کی عطاسے اس کے محبوب کے لئے مانا اورکہہ دیا کہ یہ تو خدا سے برابری ہوگئی مشرک ہوگیا۔بے ادبو! کیا خدا کا علم اتنا ہی ذرا ساہے کہ دو حدوں میں محدود ہے،یہ تو نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اپنے صدقہ میں اپنے غلاموں کو عطا فرماتے ہیں،یہ سب آیات کریمہ واحادیث صحیحہ واقوال ائمہ وعلماء واولیاء سے ثابت جن کی تفصیل ہماری کتابوں"الدولہ المکیہ وانباء المصطفی وخالص الاعتقاد"وغیرہ میں ہے،۲معراج شریف یقینا قطعا اسی جسم مبارک کے ساتھ ہوا نہ کہ فقط روحانی جوا ن کے عطاسے ان کے غلاموں کو بھی ہوتاہے،الله عزوجل فرماتا ہے:"سُبْحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ"[2] پاکی ہے اسے جو رات میں لے گیا اپنے بندہ کو،یہ نہ فرمایا کہ لے گیا اپنے بندہ کی روح کو۔۳نیاز نذر کرنا جائزہے،۴ اور اولیاء سے طلب دعا مستحب ہے۔اور۵یہاں ان مسائل میں کلام کرنے والے نہیں مگر وہابی،اور وہابی مرتد ہیں اور مرتد کے پیچھے نماز باطل


 

 



[1] القرآن الکریم ۶ /۹۱

[2] القرآن الکریم ۱۷/ ۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن