30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان علیا کا ن شریکا لمحمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی النبوۃ وھذا منھم کفر[1] |
شریك نبوت مانتے ہیں اور یہ ان کا کفر ہے۔ |
مولانا عبدالعلی: بحر العلوم ملك العلماء مولانا عبدالعلی محمد شرح سلم میں فرماتے ہیں:
|
محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خاتم النبیین وابو بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ افضل الاصحاب والاولیاء وھا تان القضیتان مما یطلب بالبرھان فی علم الکلام والیقین المتعلق بھما یقین ثابت ضروری باق الی الابد ولیس الحکم فیھما علی امر کلی یجوز العقل تناول ھذا الحکم لغیر ھٰذین الشخصین وانکار ھذا مکابرۃ وکفر[2] |
محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور ابو بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ تمام اولیاء سے افضل ہیں اور ان دونوں باتوں پر دلیل قطعی علم عقائد میں مذکور ہے اور ان پر یقین وہ جما ہوا ضروری یقین ہے جو ابدا لآباد تك باقی رہے گا اور یہ خاتم النبیین اور افضل الانبیاء ہونا کسی امر کلی کے لئے ثابت نہیں کیا ہے کہ عقل ان دونوں ذات پاك کے سوا کسی اور کے لئے اس کا ثبوت ممکن مانے اور اس کا انکار ہٹ دھرمی اور کفر ہے۔ |
فیہ لف ونشر بالقلب یعنی صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے افضل الاولیاء ہونے سے انکار قرآن و سنت واجماع امت کے ساتھ مکابرہ ہے اور سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے سے انکار کفر،والعیاذ باﷲ رب العالمین۔
امام احمد قسطلانی: امام احمد قسطلانی مواہب لدنیہ مقصد سابع فصل اول،پھر علامہ عبدالغنی نابلسی حدیقہ ندیہ باب اول فصل ثانی میں فرماتے ہیں:
|
العلم اللدنی نوعان لدنی رحمانی ولدنی شیطانی والمحك ھو الوحی و لا وحی بعد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،وامّا قصۃ موسٰی مع الخضر |
یعنی علم لدنی دو قسم ہے رحمانی اور شیطانی،اور ان کے پہچاننے کا معیار وحی ہے کہ جو اس کے مطابق ہے رحمانی ہے اور جو اس کے خلاف ہے شیطانی ہے اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد وحی نہیں کہ کوئی کہے میرا یہ علم وحی جدید کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع