دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

مہمل و مختل ٹھہراتے ہیں " قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾ "[1](اﷲ انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ت)بحمداﷲ یہ کرامت علمائے کرام امت ہے فجزاھم اﷲ المثوبات الفاخرۃ ونفعنا ببرکاتھم فی الدنیا والاٰخرۃ اٰمین(اﷲ تعالٰی ان کو قابل فخر ثواب کی جزا دے اور ہمیں ان کی برکات سے دنیا و آخر ت میں نفع عطا فرمائے۔آمین۔ت)

فتاوٰی تاتارخانیہ:تاتارخانیہ پھر عالمگیر یہ میں ہے:

رجل قال لا خر من فرشتہ توام فی موضع کذااعینك علی امرك فقد قیل انہ لا یکفر وکذااذا قال مطلقًا انا ملك بخلاف مااذا قال انا نبی [2]

یعنی ایك نے دوسرے سے کہا میں تیرا فرشتہ ہوں فلاں جگہ تیرے کام میں مدد کروں گا اس پر تو بعض نے بیشك کہا کافر نہ ہوگا یوں ہی اگر مطلقًا کہا میں فرشتہ ہوں بخلاف دعوٰی نبوت کہ بالاجماع کفر ہے۔یہ حکم عام ہے کہ مدعی زمانہ اقدس میں ہو مثل ابن صیاد و اسود خواہ بعد کما تقدم و سیاتی(جیسا کہ گزرا اور آگے آئے گا۔ت)

شفاء قاضی عیاض:شفاء شریف امام قاضی عیاض مالکی اور اس کی شرح نسیم الریاض للعلامۃ الشہاب الخفاجی میں ہے۔

(وکذٰلك یکفر من ادعی نبوۃ احد مع نبینا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)ای فی زمنہ کمسیلمۃ الکذاب والاسود العنسی(او)ادعی(نبوۃ احد بعدہ)فانہ خاتم النبیین بنص القراٰن والحدیث فھذا تکذیب اﷲ ورسولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(کالعیسویۃ)وھم طائفۃ(من الیھود) نسبوا لعیسٰی بن اسحٰق الیہودی ادعی النبوۃ فی زمن

یعنی اسی طرح وہ بھی کفر ہے جو ہمارے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے زمانے میں کسی کی نبوت کا ادعا کرے جیسے مسیلمہ کذاب واسود عنسی یا حضور کے بعد کسی کی نبوت مانے اس لئے کہ قرآن و حدیث میں حضور کے خاتم النبیین ہونے کی تصریح ہے تو یہ شحص اﷲ و رسول کو جھٹلاتا ہے جل جلالہ و صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،جیسے یہود کا ایك طائفہ عیسویہ کہ عیسٰی بن اسحٰق یہودی کی طرف منسوب ہے،اس نے مروان الحمار کے زمانے میں ادعائے نبوت کیا تھا اور بہت یہود

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۳/ ۴

[2] فتاوٰی ہندیہ،الباب التاسع فی احکام المرتدین،نورانی کتب خانہ،پشاور،۴/ ۲۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن