30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
او محاربتہ اوسبہ او الاستخفاف ومثل ذٰلك کما قال الحلیمی مالو تمنی فی زمن نبینا او بعدہ ان لو کان نبیا فیکفر فی جمیع ذٰلك والظاھر انہ لافرق بین تمنی ذٰلك باللسان او القلب [1]اھ مختصرًا۔ |
کی نسبت کرنا یا نبی سے لڑنا یا اسے بُرا کہنا اس کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہونا اور بتصریح امام حلیمی انہیں کفریات کی مثل ہے ہمارے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے زمانے میں یا حضور کے بعد کسی شخص کا تمنا کرنا کہ کسی طرح سے نبی ہوجاتا،ان صورتوں میں کافر ہوجائے گا اور ظاہر یہ ہے کہ اس میں کچھ فرق نہیں وہ تمنا زبان سے یا صرف دل میں کرے ۱ھ مختصرًا۔ |
سبحان اﷲ!
جب مجرد تمنا پر کافر ہوتا ہے تو کسی کی نسبت ادعائے نبوت کس درجہ کا کفر خبیث
ہوگا،والعیاذ باﷲ رب العٰلمین۔
(نص ۱۱ تا ۱۴)تیمیۃ الدہر پھر ہندیہ میں بعض ائمہ حنفیہ سے اور
اشباہ والنظائر وغیر ہا میں ہے:
|
واللفظ لھا اذالم یعرف ان محمدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اٰخر الانبیاء فلیس بمسلم لانہ من الضروریات [2] |
جب نہ پہچانے کہ نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام سے پچھلے نبی ہیں تو مسلمان نہیں کہ یہ ضروریات دین سے ہے۔ |
طائفہ قاسمیہ:مولٰی سبحَانہ و تعالٰی ہزاراں ہزار جزا ہائے خیر و کرم ورضوان اتم کرامت فرمائے ہمارے علمائے کرام کو ان سے کس نے کہہ دیا تھا کہ صد ہا برس بعد وہابیہ میں ایك طائفہ حائفہ قاسمیہ ہونے والا ہے کہ اگرچہ براہ نفاق و فریب کہ عوام مسلمین بھڑك نہ جائیں بظاہر لفظ خاتم النبیین کا اقرار کرے گا مگر اس کے بہ معنی آخر الانبیاء ہونے سے صاف انکار کرے گا اس معنی کو خیال عوام و ناقابل مدح قرار دے گا،اسی دن کے لئے ان اجلہ کرام نے لفظ اشھرواعرف ومکتوب فی المصحف اعنی خاتم النبیین کے عوض مسئلہ بلفظ آخر الانبیاء تحریر فرمایا کہ جو حضور کو سب سے پچھلا نبی نہ مانے مسلمان نہیں یعنی ختم نبوت اسی معنی پر داخل ضروریاتِ دین ہے یہی مراد رب العالمین ہے،اسی ضروری دین وارشاد الٰہ العالمین کو یہ گمراہ معاذ اﷲ عامی خیال بتاتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع