دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بسم الله الرحمن الرحیم ط

 

کتابُ السِّیرَ

(حصّہ دوم)

 

مسئلہ ۱:                    از شہر مسئولہ محمد خلیل الدین احمد صاحب                    ۱۶ محرم ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید نے کہا کہ ایک ہندی مہاجر مدنی کی اہلیہ افغانی النسل مدنی بی بی صاحبہ ہندوستان تشریف لائی ہیں،وہ تعزیوں وغیرہ کے حالات سن کر فرماتی ہیں کہ ہندیوں نے یہ اسلامی بت بنائے ہیں،ا س کو سن کر خالد نے نہایت غضبناک ہوکر کہا تعزیوں کو بت کہنے والا خودکافرہے اگرچہ عالم ہو۔

الجواب:

تعزئےناجائز ضرور ہیں مگر ان کو بت کہنا زیادت وغلو ہے،مسلمان ان کی پرستش نہیں کرتے،اورجس نے وہ کلمہ کہا کہ"بت کہنے والا خود کافرہے اگر چہ عالم ہو"اس نے اس سے بھی ہزار درجے بدتر کہی سخت سزا کا مستحق ہے بلکہ توہین علماء کے سبب اس پر تجدید اسلام ونکاح لازم ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲:                  از شہر مسئولہ محمد خلیل الدین احمد صاحب                    ۱۶ محرم ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ میں کہ عمرو نے کہا تفضیلیہ کے پیچھے ہم نماز نہیں پڑھیں گے،بکر یہ سن طیش میں آگیا اور کہا ہم تو تفضیلیہ ہیں ہم کو دوسروں (غیر تفضیلیہ)سے کیا مطلب اگر وہ دوخدا کہیں تو ہم نہیں مانتے اگر وہ گوہ کھائیں تو ہم نہیں کھاسکتے،اسطرح عالم اہل سنت وجماعت پر کنایۃ تبرا کہا اوریہ بھی کہا کہ ہم خارجی کونماز نہیں پڑھانے دیں گے،(مسجد کا امام ایک سید اہلسنت وجماعت ہے)اس طرح اہلسنت وجماعت کو خارجی کہا،

الجواب:

تفضیلیہ گمراہ ہیں اور علماء کی توہین راہ جہنم ہے اور اہلسنت کوخارجی کہنا رافضیوں کا شعارہے،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳تا۷:                           ازشہر کہنہ محلہ کوٹ مسئولہ عنایت الله خاں                                یکم صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ۱جو شخص کہے رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم کو علم غیب نہ تھا اور۲معراج جسمانی نہ ہوئی اور۳جملہ شہداء واولیاء الله وبزرگان دین کی نیاز ونذر کرنا حرام


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن