دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

۱۲۔میرے بعد دجّال کذّاب ادعائے نبوت کریں گے۔
۱۳۔میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
۱۴۔نہ میری امت کے بعد کوئی امت۔

ادھر علمائے کتبِ سابقہ عــــــہ اﷲ و رسل جل جلالہ و صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے ارشادات سن سن کر شہادات ادا کریں گے کہ:
۱۔احمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم خاتم النبیین ہوں گے ان کے بعد کوئی نبی نہیں۔

۲۔انکے سوا کوئی نبی باقی نہیں۔
۳۔وہ آخر الانبیاء ہیں۔
ادھر ملائکہ و انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی صدائیں آرہی ہیں کہ:
۴۔وہ پسین پیغمبراں ہیں۔
۵۔وہ آخر مرسلان ہیں۔
خود حضرت عزت عزت عزتہ سے ارشادات جانفزا و دلنواز آرہے ہیں کہ:
۶۔محمد ہی اوّل و آخر ہے۔
۷۔اس کی امت مرتبے میں سب سے اگلی اور زمانے میں سب سے پچھلی۔
۸۔وہ سب انبیاء کے پیچھے آیا۔
۹۔اے محبوب! میں نے تجھے آخر النبیین کیا۔
۱۰۔اے محبوب! میں نے تجھے سب انبیاء سے پہلے بنایا اور سب کے بعد بھیجا۔
۱۱۔محمد آخر الانبیاء ہے صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

مگر یہ ضال مضل محرف قرآن مغیر ایمان ہے کہ نہ ملائکہ کی سنے نہ انبیاء کی نہ مصطفٰی کی مانے نہ ان کے خدا کی۔سب کی طرف سے ایك کان گونگا ایك بہرا،ایك دیدہ اندھا ایك پھوٹا،اپنی ہی ہانك لگائے جاتا ہے کہ یہ سب نافہمی کے اوہام،خیالاتِ عوام ہیں،آخر الانبیاء ہونے میں فضیلت ہی کیا ہے انّا ﷲ

عــــــہ:نیز تذییلات میں مقوقس کی دو حدیثیں گزریں کہ ایك نبی باقی تھے وہ عرب میں ظاہر ہوئے،ہرقل کی دو حدیثیں کہ یہ خانہ آخر البیوت تھا،عبداﷲ بن سلام کی حدیث کہ وہ قیامت کے ساتھ مبعوث ہوئے،ایك حبر کا قول کہ وہ امت آخرہ کے نبی ہیں بلکہ جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عرض کہ حضور سب پیغمبروں سے زمانے میں متاخر ہیں۔(م)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن