دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

چل رہے ہیں ناگہاں اس راہ کے لبوں پر خوبصورت سبزہ زار نظر آیا کہ ایسا کبھی نہ دیکھا تھا اس کا لہلہاتا سبزہ چمك رہا ہے،شادابی کا پانی ٹپك رہا ہے،اس میں ہر قسم کی گھاس ہے،پہلا ہجو م آیا،جب اس سبزہ زار پر پہنچے تکبیر کہی اور سواریاں سیدھے راستے پر ڈالے چلے گئے ادھر ادھر اصلًا نہ پھرے،پھر اس مرغزار کی طرف کچھ التفات نہ کیا،پھر دوسرا ہلّہ آیا کہ پہلوں سے کئی گنا زائد تھا،سبزہ زار پرپہنچے تکبیر کہی راہ پر چلے مگر کوئی کوئی اس چراگاہ میں چرانے بھی لگا اور کسی نے چلتے میں ایك مُٹھّا لے لیا،پھر روانہ ہوئے،پھر عام اژدھام آیا،جب یہ سبزہ زار پر پہنچے تکبیر کہی اور بولے یہ منزل سب سے اچھی ہے یہ ادھر ادھر پڑگئے میں ماجرا دیکھ کر سیدھا راہ راہ پڑلیا،جب سبزہ زار سے گزر گیا تو دیکھا کہ سات زینے کا ایك منبر ہے اور حضور اس کے سب سے اونچے درجے پر جلوہ فرما ہیں،حضور کے آگے ایك سال خوردلاغر ناقہ ہے حضور اس کے پیچھے تشریف لے جاتے ہیں سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا وہ راہ نرم و وسیع وہ ہدایت ہے جس پر میں تمہیں لایا اور تم اس پر قائم ہو اور وہ سبزہ زار دنیا اور اس کے عیش کی تازگی ہے میں اور میرے صحابہ تو چلے گئے کہ دنیا سے اصلًا علاقہ نہ رکھا نہ اسے ہم سے تعلق ہوا نہ ہم نے اسے چاہا نہ اس نے ہمیں چاہا پھر دوسرا ہجوم ہمارے بعد آیا وہ ہم سے کئی گنا زیادہ ہے،ان میں سے کسی نے چرایا کسی نے گھاس کا مُٹّھا لیا اور نجات پا گئے،پھربڑا ہجوم آیا وہ سبزہ زار میں دہنے بائیں پڑگئے تو انّا ﷲ وانّا الیہ رٰجعونoاور اے ابن زمل!تم اچھی راہ پر چلتے رہو گے یہاں تك کہ مجھ سے ملو اور وہ سات زینے کا منبر جس کے درجہ اعلٰی پر مجھے دیکھا یہ جہان ہے اس کی عمر سات ہزار برس کی ہے اور میں اخیر ہزار میں ہوں وامّا ناقۃ التی رأیت ورأیتنی اتبعھا فھی الساعۃ علینا تقوم لا نبی بعدی ولا اُمۃ بعد اُمتی اور وہ ناقہ جس کے پیچھے مجھے جاتا دیکھا قیامت ہے ہمارے ہی زمانے میں آئے گی،نہ میرے بعد کوئی نبی نہ میری امت کے بعد کوئی امت[1]،صلی اﷲ تعالٰی علیك وعلٰی امتك اجمعین وبارك وسلم واٰخردعوٰنا ان الحمدﷲ رب العٰلمین۔

تسجیل جمیل:بحمداﷲ بیس۲۰ احادیث علویہ کے علاوہ خاص مقصود محمود ختم نبوت پر یہ ایك سو ایک۱۰۱ حدیثیں ہیں اور مع تذییلات ایك سو اٹھارہ ۱۱۸ جن میں نوے۹۰ مرفوع ہیں اور ان کے رواۃ و اصحاب اکہتر۷۱۔


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ البیہقی،حدیث ۴۲۰۱۸،موسسۃ الرسالۃ،بیروت،۱۵/ ۵۱۸تا ۵۲۱،المعجم الکبیر حدیث ۸۱۴۶،عن ابن زمل الجہنی،المکتبۃ الفیصلیۃ،بیروت،۸/ ۳۶۲و۳۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن