دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

واما انت یا علی فانت منی بمنزلۃ ھارون من موسٰی غیر انہ لانبی بعدی [1]

تم اے علی! مجھ سے ایسے ہو جیسے موسٰی سے ہارون مگر یہ کہ میرے بعد نبی نہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

الحمدﷲ تین چہل حدیث کا عدد تو کامل ہواجن میں چوراسی ۸۴ حدیثیں مرفوع تھیں اور سترہ۱۷ تذییلات علاوہ،پہلے گزری تھیں سات عــــــہ اس تکمیل میں بڑھیں،ان سترہ میں بھی پانچ مرفوع تھیں تو جملہ مرفوعات یعنی وہ حدیثیں جو خود حضور پر نور خاتم النبیین صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے مروی حضور کے ارشاد و تقریر کی طرف منتہٰی ہیں نواسی ۸۹ ہوئیں لہٰذا چاہا کہ ایك حدیث مرفوع اور شامل ہو کہ نوّے ۹۰ احادیث مرفوعہ کا عدد کامل ہو نیز ان اﷲ وتر یحب الوتر(اﷲ واحد ہے اور واحد کو پسند کرتا ہے۔ت)کا فضل حاصل ہو۔میں

آخری نبی اور میری امت آخری امت ہے:

بیہقی سنن میں حضر ت ابن زمل جُہنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث طویل رؤیا میں راوی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم بعد نماز صبح پاؤں بدلنے سے پہلے ستر بار سبحان اﷲ وبحمدہٖ واستغفراﷲ ان اﷲ کان توّابا پڑھتے پھر فرماتے یہ ستر ۷۰ سات سو ۷۰۰ کے برابر ہیں نرا بے خیر ہے جو ایك دن میں سات سو ۷۰۰ سے زیادہ گناہ کرے(یعنی ہر نیکی کم از کم دس ہے من جاء بالحسنۃ فلہ عشر امثالھا،تو یہ ستر کلمے سات سو نیکیاں ہوئے اور ہر نیکی کم از کم ایك بد ی کو محو کرتی ہے۔ان الحسنات یذھبن السیاٰت،تو اس کے پڑھنے والے کے لئے نیکیاں ہی غالب رہیں گی مگر وہ کہ دن میں سات سو گناہ سے زیادہ کرے اور ایسا سخت ہی بے خیر ہوگا وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل۔

پھر لوگوں کی طرف منہ کر کے تشریف رکھتے اور اچھا خواب حضور کو خوش آتا دریافت فرماتے:کسی نے کچھ دیکھا ہے؟ ابن زمل نے عرض کی:یارسول اﷲ ! میں نے ایك خواب دیکھا ہے۔فرمایا:بھلائی پاؤ اور برائی سے بچو ہمیں اچھا اور ہمارے دشمنوں پر بُرا،رب العالمین کے لئے ساری خوبیاں ہیں خواب بیان کرو۔انہوں نے عرض کی:میں نے دیکھا کہ سب لوگ ایك وسیع نرم بے نہایت راستے پر بیچ شارع عام میں  

عــــــہ:بعد حدیث ۱۱۰ تذییل اول دو حدیث عبادہ بن صامت وہشام بن عاص،وتذییل دوم دو حدیث حاطب وشیوخ واقدی،وتذییل سوم حدیث ابن سلام وبعد حدیث ۱۱۷ دو حدیث عبید و نعیم رضی اﷲ تعالٰی عنہم ۱۲ منہ(م)


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن عبداﷲ بن عقیل حدیث ۳۳۶۱۶،موسسۃ الرسالۃ،بیروت،۱۱/ ۷۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن