30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
منھم لا غیر کما لا یخفی والی اﷲ المشتکٰی من ضعفنا فی ھٰذہ الزمان الکثیر فجارہ القلیل انصارہ الغالب کفارہ البین عوارہ وقد ظھر الاٰن بعض ھٰؤلاء الدجالین الکذابین فلواراد اﷲ باحدھم شیئًا یطیروا بالمسلم والمسلم انما حدّث فانّا ﷲ واناّ الیہ رٰجعون لکن الاحتراس کان اسلم للمسلم وانفی للفساد فاحببنا الاقتصار علی القدر المراد واﷲ المستعان وعلیہ التکلان ولا حول ولا قوۃ الاّ باﷲ العلی العظیم۔ |
ہر ایك کے لئے نہ ہوتا،جیسا کہ ظاہر ہے،اور اﷲ تعالٰی سے ہی اس زمانہ میں ہمیں اپنے کمزور ہونے کی شکایت ہے یہ زمانہ جس میں فجار کی کثرت،مددگاروں کی قلت،کافروں کا غلبہ اور کج روی عام ہے جبکہ اب بعض ایسے کذاب دجّال لوگ ظاہر ہوئے ہیں،اگر ایسے دجالوں کو اﷲ تعالٰی کے ارادہ سے کچھ ہوگیا تو اس کو مسلمانوں کی طرف منسوب کیا جائے گا کہ انہوں نے ایسی حدیث بیان کی جس پریہ کچھ ہوا ہم اﷲ تعالٰی کی ملك ہیں اور اس کی طرف ہمارا لوٹنا ہے تاہم مسلمانوں کو اپنی حفاظت مناسب ہے اور فساد کو دفع کرنا زیادہ بہتر ہے تو اس لئے صرف مراد کو بیان کرنا ہی پسند کیا ہے،اور اﷲ تعالٰی ہی سے مدد اور اسی پر توکل ہے لاحو ل ولا قوۃ الاّ باﷲ العلی العظیم۔(ت) |
علی بمنزلہ ہارون ہیں:
خطیب حضرت امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
انما علی مِنّی بمنزلۃ ھارون من موسٰی الا انہ لا نبی بعدی [1] |
علی مجھ سے ایسا ہے جیسا موسٰی سے ہارون(کہ بھائی بھی اور نائب بھی)مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ |
امام احمد مناقب امیر المؤمنین علی میں مختصرًا،اور بغوی وطبرانی اپنی معاجیم،باوردی معرفت،ابن عدی کامل،ابو احمد حاکم کنٰی میں بطریق امام بخاری،ابن عساکر تاریخ میں سب زید بن ابی اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث طویل میں راوی وھذا حدیث احمد(یہ حدیث احمد ہے۔ت)جب حضور سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے باہم صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم میں بھائی چارہ کیا امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ نے عرض کی:میری جان نکل گئی اور پیٹھ ٹوٹ گئی،یہ دیکھ کر حضورصلی اﷲ علیہ وسلم نے اصحاب کے ساتھ کیا جو میرے ساتھ نہ کیا یہ اگر مجھ سے کسی ناراضی کے سبب ہے تو حضور ہی کے لئے منانا اور عزت ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع