دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

احمد وخطیب اور بیہقی شعب الایمان میں اس کے قریب ام المؤمنین صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لا یبقی بعدی من النبوۃ شیئ الاالمبشرات الرؤیا الصالحۃ یراھا العبد اوتری لہ[1]

میرے بعد نبوت سے کچھ باقی نہ رہے گا مگر بشارتیں،اچھا خواب کہ بندہ آپ دیکھے یا اس کے لئے دوسرے کو دکھایا جائے۔

تیس۳۰  کذاب:

ابو بکر ابن ابی شیبہ مصنف میں عبید بن عمر ولیثی اور طبرانی کبیرمیں نعیم بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لا تقوم الساعۃ حتی یخرج ثلٰثون کذّابا کلھم یزعم انہ نبی زاد [2]عبید قبل یوم القٰیمۃ۔

اقول: وانما اخرنا ھما الی التذییل بخلاف عین اللفظ المتقدم فی الحدیث الثانی والستین لان فی تتمتہ ان من قال فافعلوا بہ کذاوکذا وھٰذا العموم انما تم لا جل ختم النبوۃ اذلوجاز ان یکون بعدہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نبی صادق لما ساع الامر المذکور بالعموم وان کان یاتی ایضا ثلٰثون او الوف من الکذابین بل کان یجب اقسامۃ امارۃ تمیز الصادق من الکاذب والامر بالایقاع بمن ھو کاذب

قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تك کہ اس سے پہلے تیس کذاب نکلیں ہر ایك اپنے آپ کو نبی کہتا ہو۔عبید نے اس پر"قبل یوم القٰیمۃ"کو زائد کیا۔

اقول:(میں کہتا ہوں)ان دونوں حدیثوں کو ہم نے تذییل کے آخر میں ذکر کیا برخلاف اس کے جو باسٹھویں حدیث میں پہلے گزرا عین لفظ اس کے کیونکہ اس کے آخر میں یوں ہے کہ جو بھی نبوت کا دعوٰی کرے اسے یہ یہ کرو۔اور جو بھی ایسا دعوٰی کرے اس سے یوں کرو"یہ عموم ختم نبوت کے لئے ہی تام ہوسکتا ہے کیونکہ اگر آپ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا آنا جائز ہوتا تو پھر یہ عام حکم ایسے لوگ تیس ہوں یا ہزاروں ہوں سب کو شامل نہ ہوتا بلکہ پھر سچے اور جھوٹے نبی کی تمیز میں کوئی امتیازی علامت بیان کر کے"یہ یہ کرنے" کا حکم ان میں سے صرف کاذبین کے لئے ہوتا  

 


 

 



[1] مسند امام احمد بن حنبل،حدیث سیدہ عائشہ صدیقہ رضی ا ﷲتعالٰی عنہا،دارالفکر بیروت،۶/ ۱۲۹،تاریخ بغداد للخطیب،ترجمہ ۵۸۳۶،عبدالغالب بن جعفر،دارالکتاب،العربی،بیروت،۱۱/ ۱۴۰

[2] مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الفتن حدیث ۱۹۴۱۱،ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ،کراچی ۱۵/ ۱۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن