دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

مٹانے سے کام وربنا الرحمن المستعان وبہ الاعتصام وعلیہ التکلان(ہمارا رب رحمن مددگار ہے اور اسی ذات سے مضبوطی اور اسی پر اعتماد۔ت)

چارپائے کلام کرتے ہیں:

ابن حبان و ابن عساکر حضرت ابو منظور اور ابو نعیم بروجہ آخر حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،جب خیبر فتح ہوا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے ایك دراز گوش سیاہ رنگ دیکھا اس سے کلام فرمایا،وہ جانور بھی تکلم میں آیا،ارشاد ہوا،تیرا کیا نام ہے؟ عرض کی:یزید بیٹا شہاب کا،،اﷲ تعالٰی نے میرے دادا کی نسل سے ساٹھ دراز گوش پیدا کئے کلھم لا یرکبہ الا نبی ان سب پر انبیاء سوار ہوا کئے وقد کنت اتوقعك ان ترکبنی،لم یبق من نسل جدی غیری ولا من الانبیاء غیرك مجھے یقینی توقع تھی کہ حضور مجھے اپنی سواری سے مشرف فرمائیں گے کہ اب اس نسل میں سوا میرے اور انبیاء میں سوا حضور کے کوئی باقی نہیں،میں ایك یہودی کے پاس تھا اسے قصدًا گرا دیا کرتا وہ مجھے بھوکا رکھتا اور مارتا،حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے اس کا نام یعفور رکھا،جسے بلانا چاہتے اسے بھیج دیتے چوکھٹ پر سرمارتا جب صاحب خانہ باہر آتا اسے اشارے سے بتاتا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم یاد فرماتے ہیں،جب حضور پر نور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے انتقال فرمایا وہ مفارقت کی تاب نہ لایا ابو الہیثم بن التیہان رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے کنویں میں گر کر مرگیا [1]

ھذا حدیث ابی منظور ونحوہ عن معاذ باختصار غیر انہ ذکر مکان الاباء ثلثۃ اخوۃ واسمہ مکان یزید عمر وقال کلنا رکبنا الانبیاء انا اصغرھم وکنت لک[2]،الحدیث قلت ولا علیك من دندنۃ العلامۃ ابن الجوزی کعادتہ علیہ ولا من تحامل ابن دحیۃ علٰی حدیث الضب المارسابقا فلیس فیھما ما ینکر شرعا ولا فی

یہ ابو منظور کی حدیث ہے اور اسی کی مثل حضرت معاذ سے بطریق اختصار مروی ہے مگر انہوں نے آباء کی جگہ تین بھائیوں کا اور یزید کی جگہ نام عمر ذکر کیا اور اس نے کہا ہم سب پر انبیاء علیہم السلام سوا ر ہوئے جبکہ میں سب سے چھوٹا ہوں اور میں آپ کے لئے ہوں،الحدیث۔قلت(میں کہتا ہوں) علامہ ابن جوزی کا اعتراض جیسا کہ اس کی عادت ہے تجھے مضر نہیں،اور نہ ہی ابن دحیہ کی سو سمار سے متعلق گزشتہ حدیث پر جسارت تجھے مضر ہے،ان دونوں حدیثوں میں شرعی طور پر کوئی قابل انکار چیز نہیں

 


 

 



[1] المواھب اللدنیۃ بحوالہ ابن عساکر عن ابی منظور،مقصد رابع،فصل اول،المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۵۵۴

[2] دلائل النبوۃ لابی نعیم،الفصل الثانی والعشرون،عالم الکتب،بیروت،ص ۱۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن