30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنی النجار کی لڑکیاں کوچے کوچے محوِ نغمہ سرائی ہیں کہ: ؎
نحن جوارٍ من بنی النجارٖ یا حبذامحمد من جارٖ [1]
ہم بنو نجار کی لڑکیاں ہیں اے نجاریو! محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کیسا اچھا ہمسایہ ہے۔ت
ایك دن آج ہے کہ اس محبوب کی رخصت ہے،مجلسِ آخری وصیت ہے،مجمع تو آج بھی وہی ہے،بچوں سے بوڑھوں تک،مردوں سے پردہ نشینوں تك سب کا ہجوم ہے،ندا ئے بلال سنتے ہی چھوٹے بڑے سینوں سے دل کی طرح بے تابانہ نکلے ہیں،شہر بھرنے مکانوں کے دروازے کھلے چھوڑ دئے ہیں،دل کمھلائے چہرے مرجھائے دن کی روشنی دھیمی پڑگئی کہ آفتابِ جہاں تاب کی وداع نزدیك ہے،آسمان پژمردہ،زمین افسردہ،جدھر دیکھو سناٹے کا عالم اتنا اژدھام اور ہو کا مقام،آخری نگاہیں اس محبوب کے روئے حق نما تك کس حسرت و یاس کے ساتھ جاتی اور ضعفِ نومیدی سے ہلکان ہو کر بیخودانہ قدموں پر گر جاتی ہیں،فرطِ ادب سے لب بند مگر دل کے دھوئیں سے یہ صدا بلند ؎
کنت السواد لناظری فعمی علیك الناظر
من شاء بعدك فلیمت فعلیك کنت احاذر [2]
(میں اپنے دیکھنے والوں کے لئے سیاہ تھا پس اندھا کیا گیا آپکو دیکھنے والے کو،پس جو چاہے آپ کے بعد ماردے،پس آپ پر ہی بھروسا تھا کہ مجھے بچالیں گے۔ت)
اﷲ کا محبوب،امت کا داعی کس پیار کی نظر سے اپنی پالی ہوئی بکریوں کو دیکھتا اور محبت بھرے دل سے انہیں حافظ حقیقی کے سپرد کر رہا ہے،شان رحمت کو ان کی جدائی کا غم بھی ہے اور فوج فوج امنڈ تے ہوئے آنے کی خوشی بھی کہ محنت ٹھکانے لگی،جس خدمت کو ملك العرش نے بھیجا تھا با حسن الوجوہ انجام کو پہنچی۔
نوح کی ساڑھے نوسو برس وہ سخت مشقت اور صرف پچاس شخصوں کو ہدایت،یہاں بیس۲۰ تئیس۲۳ہی سال میں بحمداﷲ یہ روز افزوں کثرت،کنیز و غلام جوق جوق آرہے ہیں،جگہ باربار تنگ ہوجاتی ہے دفعہ دفعہ ارشاد ہوتا ہے آنے والوں کو جگہ دو،آنے والوں کوجگہ دو،اس عام دعوت پر جب یہ مجمع ہو لیا ہے سلطان عالم نے منبر اکرم پر قیام کیا ہے،بعد حمد و صلوٰۃ اپنے نسب و نام و قوم و مقام و فضائل عظام کا بیان ارشاد ہوا ہے،مسلمانو! خدارا پھر مجلس میلا د اور کیا ہے،وہی دعوت عام،وہی مجمع تام،وہی منبر و قیام،وہی بیان فضائل سید الانام علیہ وآلہ الصلوٰۃ و السلام مجلس میلاد اور کس شئے کا نام،مگر نجدی صاحبوں کو ذکر محبوب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع