دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

امام اجل فقیہ محدث ابوالیث سمر قندی تنبیہہ الغافلین میں فرماتے ہیں:

حدثنا ابوبکر محمد بن احمد ثنا ابو عمران ثنا عبدالرحمن ثنا داؤد ثنا عباد بن الکثیر عن عبد خیر عن علی بن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

ہمیں ابو بکر محمد بن احمد ان کو ابو عمران ان کو عبدالرحمن ان کو داؤد ان کو عباد بن کثیر ان کو عبد خیر سے انہوں نے حضرت علی مرتضی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بیان کیا۔

جب سورۃ اذا جاء نصراﷲ حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے مرض وصال شریف میں نازل ہوئی حضور فورًا برآمد ہوئے پنجشنبہ کا دن تھا،منبر پر جلوس فرمایا،بلال رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو حکم دیا کہ مدینے میں ندا کردو"لوگو!رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی وصیت سننے چلو"یہ آواز سنتے ہی سب چھوٹے بڑے جمع ہوئے،گھروں کے دروازے ویسے ہی کھلے چھوڑدئیے یہاں تك کہ کنواریاں پردوں سے باہر نکل آئیں،حد یہ کہ مسجد شریف حاضرین پر تنگ ہوئی،اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرمارہے ہیں اور اپنے پچھلوں کے لئے جگہ وسیع کرو،اپنے پچھلوں کے لئے جگہ وسیع کرو۔پھر حضور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم منبر پر قیام فرما کر حمد و ثنائے الٰہی بجا لائے انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام پر درود بھیجی،پھر ارشاد ہوا:

انا محمد بن عبداﷲ بن عبدالمطلب بن ھاشم العربی الحرمی المکی لا نبی بعدی[1] الحدیث،ھذا مختصر۔

میں محمد بن عبداﷲ بن عبدالمطلب بن ہاشم عربی صاحب حرم محترم و مکہ معظمہ ہوں،میرے بعد کوئی نبی نہیں،الحدیث،ہذا مختصر

مدینہ طیبہ میں حضور کی تشریف آوری:

اﷲ اﷲ ایك وہ دن تھا کہ مدینہ طیبہ میں حضورپر نور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی تشریف آوری کی دھوم ہے،زمین و آسمان میں خیر مقدم کی صدائیں گونج رہی ہیں،خوشی و شادمانی ہے کہ درو دیوار سے ٹپکی پڑتی ہے،مدینے کے ایك ایك بچے کا دمکتا چہرہ انار دانہ ہورہا ہے،باچھیں کھلی جاتی ہیں،دل ہیں کہ سینوں میں نہیں سماتے،سینوں پر جامے تنگ،جاموں میں قبائے گل کا رنگ،نور ہے کہ چھماچھم برس رہا ہے فرش سے عرش تك کا نور کا بقعہ بنا ہے،پردہ نشین کنواریاں شوق دیدارِ محبوبِ کر دگار میں گاتی ہوئی باہر آئی ہیں کہ:

طلع البدر علینا من ثنیات الوداع                                                                                       وجب الشکر علینا ما دعاﷲ داع [2]

(ہم پر چاند نکل آیا وداع کی گھاٹیوں سے ہم پر خدا کا شکر واجب ہے جب تك دعا مانگنے والا دعا مانگے) (ت)


 

 



[1]  تنبیہ الغافلین،باب الرفق،دارالکتب العلمیۃ،بیروت،ص ۴۳۷

[2] المواہب اللدنیۃ،الہجرۃ الی المدینۃ متی انشد طلع البدر،المکتب الاسلامی،بیروت،۱/ ۳۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن