30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے لئے۔توقع کر رہے تھے سب پہچان لیں تو میں نے خاموشی کے ساتھ اسے دل میں رکھا یہاں تك کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم مدینہ طیبہ تشریف لائے مجھے خبر رونق افروزی پہنچی میں نے تکبیر کہی میری پھوپھی بولی:اگر تم موسٰی بن عمران علیہ الصلوٰۃ والسلام کا آنا سنتے تو اس سے زیادہ کیا کرتے؟میں نے کہا:اے پھوپھی ! خدا کی قسم وہ موسٰی بن عمران کے بھائی ہیں جس بات پر موسٰی بھیجے گئے تھے اسی پر یہ بھی مبعوث ہوئے ہیں،وہ بولی:
|
یا ابن اخی اھو النبی الذی کنا نخبر بہ انہ یبعث مع بعث الساعۃ،قلت لھا نعم [1] |
اے میرے بھتیجے! کیایہ وہ نبی ہیں جن کی ہم خبر دئے جاتے تھے کہ وہ قیامت کے ساتھ مبعوث ہوں گے؟ میں کہا:نعم ہاں۔(الحدیث) |
خطیب و ابن عساکر حضرت عبدا ﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انا احمد و محمد والحاشر والمقفی و الخاتم[2] |
میں احمد ہوں اور محمد اور تمام جہان کو حشر دینے والا،اور سب انبیاء کے پیچھے آنے والا،اور نبوت ختم فرمانے والا صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
ہجرت حضرت عباس:
ابو یعلٰی و طبرانی و شاشی وابونعیم فضائل الصحابہ میں اور ابن عسا کر و ابن النجار حضرت سہل بن سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے موصولًا اور رؤیانی وابن عساکر محمد بن شہاب زہری سے مرسلًا راوی حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اﷲ تعالٰی عنہما عمِ نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی بارگاہ میں(مکہ معظمہ سے)عرضی حاضر کی کہ مجھے اذن عطا ہو تو ہجرت کر کے(مدینہ طیبہ)حاضر ہوں۔اس کے جواب میں حضور پر نور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے یہ فرمان نافذ فرمایا:
|
یا عم اقم مکانك الذی انت فیہ،فان اﷲ یختم بك الھجرۃ کما ختم بی النبوۃ [3] |
اے چچا! اطمینان سے رہو کہ تم ہجرت میں خاتم المہاجرین ہونے والے ہو،جس طرح میں نبوت میں خاتم النبیین ہوں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع