دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یوں ہے حریر سبز پر گوری تصویر جس کے عضو عضو سے نزاکت و دلکشی ٹپکتی،ساق و سرین خوب گول،کہا:یہ داؤد علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں۔پھر حریر سپید پر ایك تصویر نکالی،فربہ سرین،پاؤں میں طول،گھوڑے پر سوار(جس کے ہر طرف پر لگے تھے گردن عــــــہ۱ دبی ہوئی،پشت کو تاہ،گورارنگ)کہا:یہ سلیمان علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں(اور یہ پردار گھوڑا جس کی ہر جانب پر ہیں ہوا ہے کہ انہیں اٹھائے ہوئے ہے)پھر حریر سیاہ پر ایك گوری تصویر نکالی،مرد جوان،داڑھی نہایت سیاہ،سر کے بال کثیر،چہرہ خوبصورت(آنکھیں حسین،اعضا متناسب)کہا عــــــہ۲ یہ عیسٰی بن مریم علیہما الصلوٰۃ والسلام ہیں۔ہم نے کہا:یہ تصویریں تیرے پاس کہاں سے آئیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ ضرور سچی تصاویر ہیں کہ ہم نے اپنے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی تصویر کریم کے مطابق پائی۔کہا:آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے رب عزوجل سے عرض کی تھی کہ میری اولاد کے انبیاء مجھے دکھادے حق سبحانہ تعالٰی نے ان پر تصاویر انبیاء اتاریں کہ مغرب شمس کے پاس خزانہ آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام میں تھیں،ذوالقرنین نے وہاں سے نکال کر دانیال علیہ السلام کو دیں(انہوں نے پارچہ ہائے حریر پر اتاریں کہ یہ بعینہا وہی چلی آتی ہیں)سن لو خدا کی قسم مجھے آرزو تھی کاش میرا نفس ترك سلطنت کو گوارا کرتا اور میں مرتے دم تك تم میں کسی ایسے کا بندہ بنتا جو غلاموں کے ساتھ نہایت سخت برتاؤ رکھتا(مگر کیا کروں نفس راضی نہیں ہوتا)پھر ہمیں عمدہ جائزے دے کر رخصت کیا(اور ہمارے ساتھ آدمی کر کے سرحدِ اسلام تك پہنچادیا)ہم نے آکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حال عرض کیا،صدیق روئے اور فرمایا:مسکین اگر اﷲ اس کا بھلا چاہتا وہ ایسا ہی کرتا،ہمیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے خبر دی کہ یہ اور یہودی اپنے یہاں محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی نعت پاتے ہیں[1]

مقوقس کے دربار  میں فرمان نبوی:

تذ ییل دوم:امام واقدی اور ابو القاسم بن عبدا لحکم فتوح مصر میں بطریق ابان بن صالح راوی جب حاطب بن ابی بلتعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرمان اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم لے کر مقوقس نصرانی بادشاہ  

عــــــہ۱:حدیث مذکورام  ہانی رضی اﷲ تعالٰی عنہا میں حلیہ سیدنا عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام میں ہے قدمیانہ سے زائد دراز سے کم،سینہ چوڑا،خون کی سرخی بدن پر جھلکتی،بال عمدہ ان کی سیاہی سرخی مائل ۱۲ منہ۔

عــــــہ۲:فائدہ:یہ نفیس جلیل حدیث طویل جس کا خلاصہ اختصار کے ساتھ تین ورق میں بیان ہوا بحمدﷲ صحیح ہے امام حافظ عماد الدین بن کثیر،امام خاتم الحفاظ سیوطی نے فرمایا ھذا حدیث جیدالاسناد ورجالہ ثقات۔۱۲منہ


 

 



[1] دلائل النبوۃ للبیہقی،باب ما وجد من صورۃ نبینا محمد  صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم  مکتبہ الاثریہ،لاہور ۱/ ۳۸۸ تا ۳۹۰،جامع الاحادیث بحوالہ ابن عسا کر عن المعافی عن عبادہ بن الصامت،حدیث ۱۵۶۴۱ دارالفکر بیروت،۲۰/ ۶۳ و ۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن