30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اخذ کریں،اور جو مضمون حدیث عبادہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں زائد ہو اسے خطوط ہلالی میں بڑھائیں۔
فرماتے ہیں پھر اس نے ایك اور خانہ کھولا،حریر سیاہ پر ایك تصویر گندمی رنگ سانولی نکالی(مگر حدیث عبادہ میں گورا رنگ ہے) مرد مرغول عــــــہ۱ مو سخت گھونگر والے بال،آنکھیں جانب باطن مائل،تیز نظر،ترش رو دانت،باہم چڑھے ہونٹ،سمٹا جیسے کوئی حالتِ غضب میں ہو۔ہم سے کہا:انہیں پہچانتے ہو؟ یہ موسٰی علیہ الصلوٰۃ و السلام ہیں،اور ان کے پہلو میں ایك اور تصویر تھی،صورت ان سے ملتی مگر سر پر خوب تیل پڑا ہوا،پیشانی کشادہ،پتلیاں جانب بینی مائل(سر مبارك مدوّر گول)،کہا: انہیں جانتے ہو؟ یہ ہارون علیہ السلام ہیں۔پھر اور خانہ کھول کر حریر سپید پر ایك تصویر نکالی،مرد گندم گوں،سر کے بال سیدھے، قدمیانہ،چہرے سے آثار غضب نمایاں،کہا:یہ لوط علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں،پھر حریر سپید پر ایك تصویر نکالی،گورا رنگ جس میں سرخی جھلکتی،ناك اونچی،رخسارے ہلکے،چہرہ خوبصورت،کہا یہ اسحق علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں،پھر حریر سپید پر ایك تصویر نکالی، صورت صورتِ اسحق علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مشابہ تھی مگر لب زیریں پر ایك تل تھا،کہا:یہ یعقوب علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں،پھر حریر سیاہ پر ایك تصویر نکالی،رنگ گورا،چہرہ حسین،ناك بلند،قامت خوبصورت،چہرے پر نوردرخشاں اور اس میں آثار خشوع نمایاں،رنگ میں سرخی کی جھلك تاباں،کہا:یہ تمہارے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے جد کریم اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں،پھر حریر سپید پر ایك تصویر نکالی کہ صورت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے مشابہ تھی،چہرہ گویاآفتاب تھا،کہا یہ یوسف علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں،پھر حریر سپید پر ایك تصویر نکالی سرخ رنگ،باریك ساقیں،آنکھیں کم کھلی ہوئی عــــــہ۲ جیسے کسی کو روشنی میں چوندھ لگے،پیٹ ابھرا ہوا، قدمیانہ،تلوار حمائل کئے،مگر حدیث عبادہ میں اس کے عوض
عــــــہ۱:الحمدﷲ حدیثیں ایك دوسرے کی تصدیق کرتی ہیں ابو یعلٰی وابن عسا کر نے بطریق یحیٰی بن ابی عمر و الشیبانی عن ابی صالح عن ام ھانی رضی اﷲ تعالٰی عنھا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے حدیث معراج میں موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہی حلیہ روایت کیا کہ سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
واما موسٰی فضخم اٰدم طوال،کانہ من رجال شنوأۃ کثیر الشعر،غائر العینین،متراکب الاسنان مقلص الشفۃ خارج اللثۃ،عابس[1] |
لیکن موسٰی علیہ السلام بھاری بدن،گند م گوں،طویل،گویا شنوہ قبیلہ کے لوگ،آنکھیں جانب باطن مائل،باہم چڑھے ہوئے دانت باہم ملے ہوئے ہونٹ،لٹکی داڑھی،سمٹا جیسے حالت غضب۔ ت۔اور یہیں سے ترجیح حدیث صحیح ہشام رضی اﷲ تعالٰی عنہ ظاہر ہوئی کہ گندمی رنگ بتایا تھا ۱۲ منہ۔ |
عــــــہ۲:یہ اس سالہا سال کے گریہ خوف الٰہی کا اثر تھا جس کے باعث رخسارہ انور پر دو خط سیاہ بن گئے تھے۔
[1] درمنثور بحوالہ ابی یعلٰی وابن عساکر،تحت آیہ سبحٰن الذی،منشورات مکتبۃ آیۃ اﷲ العظمی،قم ایران،۴/ ۱۴۸،المطالب العالیۃ بحوالہ ابی یعلی،حدیث ۴۲۸۷،دارالباز مکۃ المکرمۃ،۴/ ۲۰۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع