دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

تصرفِ اولیاء  اور مظلومیت حسین:

یہ بات یادر کھنے کی ہے کہ بعض جہال ضعیف الایمان اس پر شك کرنے لگتے ہیں،اور اسی قبیل سے ہے جاہل وہابیوں کا اعتراض کہ اولیاء اگر اﷲ تعالٰی کی طرف سے کچھ قدرت رکھتے تو امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کیوں ایسی مظلومی کے ساتھ شہید ہوجاتے،ایك اشارے میں یزید پلید کے لشکر کو کیوں نہ غارت فرمادیا۔مگر یہ سفہاء نہیں جانتے کہ ان کی قدرت جو انہیں ان کے رب نے عطا فرمائی رضا و تسلیم وعبدیت کے ساتھ ہے نہ کہ معاذ اﷲ جباری و سرکشی و خود سری کے ساتھ مقوقس بادشاہ مصر نے حاطب بن ابی بلتعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے امتحانًا پوچھا کہ جب تم انہیں نبی کہتے ہو تو انہوں نے دعا کر کے اپنی قوم کو کیوں نہ ہلاك فرمادیا جب انہوں نے ان کا شہر مکہ چھڑایا تھا،حاطب رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:کیا تو عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کو رسول نہیں مانتا انہوں نے دعا کر کے اپنی قوم کو کیوں نہ ہلاك کردیا جب انہوں نے انہیں پکڑا اور سولی دینے کا ارادہ کیا تھا؟ مقوقس بولا:انت حکـیم جـآء من عند حکیم[1]،تم حکیم ہو کہ حکیم کامل صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے پاس سے آئے، رواہ البیھقی عن حاطب رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اس کو بیہقی نے حاطب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

خیر یہ تو فائدہ زائدہ تھا،حدیث سابق کی طرف عود کریں۔

ہرقل کے پاس انبیاء کی تصاویر:

پھر ہر قل نے ہمیں باعزاز و اکرام ایك مکان میں اتارا،دونوں وقت عزت کی مہمانیاں بھیجتا،ایك رات ہمیں پھر بلا بھیجا،ہم گئے اس وقت اکیلا بالکل تنہا بیٹھا تھا،ایك بڑا صندوقچہ زرنگار منگا کر کھولا اس میں چھوٹے چھوٹے خانے تھے ہر خانے پر دروازہ لگا تھا،اس نے ایك خانہ کھول کر سیاہ ریشم کا کپڑا تہہ کیا ہوا نکالا اسے کھولا تو اس میں ایك سرخ تصویر تھی،مرد فراخ چشم بزرگ سرین کہ ایسے خوبصورت بدن میں ایسی لمبی گردن کبھی نہ دیکھی تھی سر کے بال نہایت کثیر(بے ریش دو گیسو غایت حسن و جمال میں)ہرقل بولا:انہیں پہچانتے ہو؟ہم نے کہا:نہ،کہا:یہ آدم ہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم پھر وہ تصویر رکھ کر دوسرا خانہ کھولا،اس میں سے ایك سیاہ ریشم کا کپڑا نکالا،اس میں خوب گورے رنگ کی تصویر تھی،مرد بسیار موئے سر مانند موئے قبطیاں،فراخ چشم،کشادہ سینہ،بزرگ سر(آنکھیں سرخ،داڑھی خوبصورت)پوچھا:انہیں جانتے ہو؟ ہم نے کہا:نہ،کہا یہ نوح ہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔پھر اسے رکھ کر اور خانہ کھولا،اس میں سے حریر سبز کا ٹکڑا نکالا اس میں نہایت گورے رنگ


 

 



[1] دلائل النبوۃ للبیہقی باب ماجاء الی کتاب النبی صلی اﷲ علیہ وسلم المقوقس دارالکتب العلمیہ بیروت ۴/ ۳۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن