دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

شام کے نصرانی ختم نبوت کی شہادت دیتے ہیں:

طبرانی معجم کبیر میں سیدنا جبیر بن مطعم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،میں زمانہ جاہلیت میں ملك شام کو تجارت کے لئے گیا تھا ملك کے اسی کنارے پر اہل کتاب سے ایك شخص مجھے ملا پوچھا کیا تمہارے یہاں کسی شخص نے نبوت کا دعوٰی کیا ہے؟ہم نے کہاہاں،کہا تم ان کی صورت دیکھو تو پہچان لو گے؟میں نے کہا ہاں،وہ ہمیں ایك مکان میں لے گیا جس میں تصاویر تھیں،وہاں نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی صورت کریمہ مجھے نظر نہ آئی،اتنے میں ایك اور کتابی آکر بولا:کس شغل میں ہو؟ہم نے حال کہا،وہ ہمیں اپنے گھر لے گیا وہا ں جاتے ہی حضور پر نور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی تصویر منیرمجھے نظر آئی اور دیکھا کہ ایك شخص حضور کے پیچھے حضور کے قدم مبارك کو پکڑے ہوئے ہے،میں نے کہا یہ دوسرا کون ہے،وہ کتابی بولا:

انہ لم یکن نبی الا کان بعدہ نبی الا ھذا فانہ لا نبی بعدہ وھذا الخلیفۃ بعدہ۔

بیشك کوئی نبی ایسا نہ ہوا جس کے بعد نبی نہ ہو سوا اس نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں اور یہ دوسرا ان کے بعد خلیفہ ہے۔

اسے جو میں دیکھوں تو ابوبکر صدیق کی تصویر تھی[1]

بادشاہ روم کی دربار میں ذکر مصطفی:

تذ ییل اوّل:ابن عساکر بطریق قاضی معافی بن زکریا حضرت عبادہ بن صامت،اور بیہقی و ابو نعیم بطریق حضرت ابوامامہ باہلی حضرت ہشام بن عاص سے راوی رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین،جب صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ہمیں بادشاہ روم ہرقل کے پاس بھیجا اور ہم اس کے شہ نشین کے نزدیك پہنچے وہاں سواریاں بٹھائیں اور کہا لا الٰہ الا اﷲ واﷲ اکبر اﷲ جانتا ہے یہ کہتے ہی اس کا شہ نشین ایسا ہلنے لگا جیسے ہوا کے جھونکے میں کھجور،اس نے کہلا بھیجا یہ تمہیں حق نہیں پہنچتا کہ شہروں میں اپنے دین کا اعلان کرو،پھر ہمیں بلایا ہم گئے وہ سرخ کپڑے پہنے سرخ مسند پر بیٹھا تھا آس پاس ہر چیز سرخ تھی اس کے اراکین دربار اس کے ساتھ تھے ہم نے سلام نہ کیا اور ایك گوشے میں بیٹھ گئے وہ ہنس کر بولا تم آپس میں جیسا ایك دوسرے کو سلام کرتے ہو مجھے کیوں نہ کیا؟ ہم نے کہا ہم تجھے اس سلام کے قابل نہیں سمجھتے اور جس مجرے پر تو راضی ہوتا ہے وہ ہمیں روا نہیں کہ کسی کے لئے بجا لائیں،پھر اس نے پوچھا سب سے بڑا کلمہ تمہارے یہا ں کیا ہے؟ہم نے


 

 



[1] المعجم الکبیر،حدیث ۱۵۳۷،المکتبۃ الفیصلیۃ،بیروت،۲/ ۱۲۵،دلائل النبوۃ ابو نعیم،عالم الکتب،بیروت،۱/ ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن