دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

علی مرادنا ومازدنا من الطریق الاول ادرنا حولہ ھلالین۔

ہماری مراد پر،اور پہلے طریقہ سے ہم جو زیادتی کریں گے وہ ہلالین میں ہے۔

ذریب بن برثملا کی شہادت:

سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے نضلہ بن عمرو انصاری کو تین سو مہاجرین وانصار کے ساتھ تاراج حلوان عراق کے لئے بھیجا،یہ قیدی اور غنیمتیں لے آتے تھے،ایك پہاڑ کے دامن میں شام ہوئی،نضلہ نے اذان کہی،جب کہا اﷲ اکبر اﷲ اکبر پہاڑ سے آواز آئی اور صور ت نہ دکھائی دی کہ کوئی کہتا ہے کبرت کبیرایا نضلۃ تم نے کبیر کی بڑائی کی اے نضلہ!،جب کہا اشھد ان لا الٰہ الا اﷲ جواب آیا اخلصت یا نضلۃ اخلاصًا نضلہ! تم نے خالص توحید کی،جب کہا اشھدان محمد ا رسول اﷲ آواز آئی نبی بعث لا نبی بعدہ ھو النذیر وھو الذی بشرنا بہ عیسٰی بن مریم وعلٰی راس امتہ تقوم الساعۃ یہ نبی ہیں کہ مبعوث ہوئے ان کے بعد کوئی نبی نہیں یہی ڈر سنانے والے یہی ہیں جن کی بشارت ہمیں عیسٰی بن مریم علیہم الصلوٰۃ والسلام نے دی تھی انہیں کی امت کے سر پر قیامت قائم ہوگی۔جب کہا حی علی الصلوٰۃ جواب آیا فریضۃ فرضت عــــــہ۱ (طوبٰی لمن مشی الیہا وواظب علیھا)نماز ایك فرض ہے کہ بندوں پر رکھا گیا خوبی و شادمانی اس کے لئے جو اس کی طرف چلے اور اس کی پابندی رکھے،جب کہا حی علی الفلاح آواز آئی افلح من اتاھا و واظب علیہا(افلح عــــــہ۲ من اجاب محمد

عــــــہ۱:ھکذا فی السابع وفی الطریق الثانی عند البیھقی فی الصلٰوۃ قال کلمۃ مقبولۃ وفی الفلاح قال البقاء لامۃ احمد صلی اﷲ علیہ وسلم،وعکس ابن ابی الدنیا فذکر فی الصلوٰۃ البقاء لامۃ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و فی الفلاح کلمۃ مقبولۃ ۱۲ منہ۔(م)

عــــــہ۲:زاد الخطیب وھو البقاء لا متہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ۱۲ منہ(م)

ساتویں طریقہ میں یوں ہے اور دوسرے طریقہ میں بیہقی کے ہاں یوں ہے،حی علی الصلوٰۃ پر کہا،یہ مقبول کلمہ ہے،اور حی علی الفلاح پر کہا اس میں امت محمدیہ کے لئے بقاء ہے اور ابن ابی الدنیا نے اس کا عکس بیان کیا کہ پہلے میں امت محمدیہ کی بقاء اور دوسرے میں مقبول کلمہ کہا ۱۲ منہ ۔

 

خطیب نے یوں زیادہ کہا،یہ امتِ محمدیہ کی بقا ہے،۱۲ منہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن