دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

سے کہ سب اہل بدر تھے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین روایت کرتے ہیں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں بیشك اﷲ عزوجل روز قیامت اوروں سے پہلے نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام اور ان کی قوم کو بلا کر فرمائے گا تم نے نوح کو کیا جواب دیا وہ کہیں گے نوح نے نہ ہمیں تیری طرف بلایا،نہ تیرا کوئی حکم پہنچایا،نہ کچھ نصیحت کی،نہ ہاں یا نہ کا کوئی حکم سنایا،نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام عرض کریں گے:

دعوتھم یا رب دعاء فاشیا فی الاولین و الاٰخرین امۃ حتی انتھی الی خاتم النبیین احمد فانتسخہ وقرأہ وامن بہ وصدقہ۔

الٰہی! میں نے انہیں ایسی دعوت کی جس کی خبر یکے بعد دےگرے سب اگلوں پچھلوں میں پھیل گئی،یہاں تك کہ سب سے پچھلے نبی احمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم تك پہنچی انہوں نے اسے لکھا اور پڑھا اور اس پر ایمان لائے اور اس کی تصدیق فرمائی،

حق سبحانہ،وتعالٰی فرمائے گا احمد وامتِ احمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو بلاؤ۔

فیاتی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وامتہ یسعی نورھم بین ایدیھم [1]

رسول اﷲؐ اور حضور کی امت حاضر آئینگے یوں کہ ان کے نور ان کے آگے جولان کرتے ہوں گے۔

نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے شہادت ادا کریں گے الحدیث وقد اختصرناہ(ہم نے حدیث کو اختصارًا نقل کیا ہے)
دارقطنی غرائب،امام مالك اور بیہقی دلائل اور خطیب رواۃ مالك میں بطریق عدیدہ عن مالك بن انس عن نافع عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما،اور ابن ابی الدنیا،اور بیہقی وابو نعیم دلائل میں بطریق ابن لہیعہ عن مالك بن الازہر عن،نافع عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما اور ابو نعیم دلائل میں
من طریق یحیٰی بن ابراہیم بن ابی قتیلۃ عن بن اسلم عن ابیہ اسلم مولٰی عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ،اور معاذ بن المثنٰی زوائد مسند مسدد میں بطریق منتصر بن دینار عن عبداﷲ بن ابی الھذیل راوی ہیں اور بروجہ آخر واقدی مغازی میں عن عبدالعزیزبن عمر بن جعونۃ بن نضلۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ،اور ابن جریر تاریخ اور باوردی کتاب الصحابہ میں بطریق ابی معروف عبداﷲ بن معروف عن ابی عبدالرحمن الانصاری عن محمد بن حسین بن علی بن ابی طالب،اور ابن ابی الدنیا امام محمد باقر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:

وھذا حدیث معاذ و فیہ صریح النص

یہ حدیث معاذکی ہے اور اس میں صریح نص ہے

 


 

 



[1] المستدرك للحاکم،کتاب التواریخ المتقد مین من الانبیائ،دارالفکربیروت،۲/ ۴۸۔۵۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن