30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الا اخبرك بخیر الناس بعد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ابو بکر و عمر[1] |
کون ہے؟فرمایا اے ابوجحیفہ! خیر الناس بعد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ابو بکر و عمر(رضی اﷲ تعالٰی عنہما)ہیں۔ |
افضل الناس بعد رسول اﷲ:
ابو نعیم حلیہ اور ابن شاہین کتاب السنہ اور ابن عساکر تاریخ میں عمرو بن حریث سے راوی میں نے امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ کو منبر پر فرماتے سنا:
|
ان افضل الناس بعد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ابوبکر و عمر و عثمان وفی لفظ ثم عمر ثم عثمان[2] |
بیشك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد سب آدمیوں سے افضل ابو بکر و عمر و عثمان ہیں،اور بالفاظ دیگر پھر عمر پھر عثمان۔ |
مولود ازکیٰ فی الاسلام:
ابن عساکر بطریق سعد ابن طریف اصبغ بن نباتہ سے راوی،فرمایا:
|
قلت لعلی یا امیر المؤمنین من خیر الناس بعد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم؟ قال ابوبکر،قلت ثم من؟ قال ثم عمر،قلت ثم من؟ قال ثم عثمان،قلت ثم من؟ قال انا رأیت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بعینی ھاتین والا فعمیتا،وباذنی ھاتین والا فصمتا،یقول ماولد فی الاسلام مولود ازکٰی ولا اطھر ولا افضل من ابی بکر ثم عمر[3] |
میں نے مولٰی علی سے عرض کی یا امیر المؤمنین! رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ فرمایا:ابوبکر۔میں نے کہا:پھر کون؟فرمایا:عمر،کہا پھر کون؟ فرمایا:عثمان،کہا:پھر کون؟فرمایا:میں،میں نے ان آنکھو ں سے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو دیکھا ورنہ یہ آنکھیں پھوٹ جائیں اور ان کانوں سے فرماتے سنا ورنہ بہرے ہوجائیں حضور فرماتے تھے اسلام میں کوئی شخص ایسا پیدا نہ ہوا جو ابوبکر پھر عمر سے زیادہ پاکیزہ زیادہ فضیلت والا ہو۔ |
[1] جامع الاحادیث بحوالہ الصابونی فی المائتین،حدیث ۷۷۳۴،دارالفکر بیروت،۱۶/ ۲۲۲،کنزالعمال بحوالہ الصابونی فی المائتین،وطس وکر حدیث ۳۶۱۴۱،موسسۃ الرسالہ،بیروت،۱۳/ ۲۱
[2] کنز العمال،بحوالہ ابن عسا کر وحل ابن شاہین فی السنہ،حدیث ۸۰۰۶،دارالفکربیروت،۱۶/ ۲۹۰
[3] جامع احادیث ابن عساکر حدیث ۸۰۲۳،دارالفکر بیروت،۱۶/ ۲۹۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع