دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وفوق الصدیقیۃ فی المنزلۃ عند اﷲ والمشار الیہ بالسرالذی وقر فی صدر ابی بکر ففضل بہ الصدیقین اذحصل لہ مالیس فی شرط الصدیقیۃ ولا من لوازمھا فلیس بین ابی بکر وبین رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رجل لانہ صاحب الصدیقیۃ وصاحب سر[1]

نبوت شریعت سے نیچا اور صدیقیت سے مرتبے میں بالا ہے اسی کی طرف اس راز سے اشارہ ہے جو سینہ صدیق میں متمکن ہوا جس کے باعث وہ تمام صدیقوں سے افضل قرار پائے کہ ان کے قلوب میں وہ رازِ الٰہی حاصل ہوا جو نہ صدیقیت کی شرط ہے نہ اس کے لوازم سے،تو ابوبکر صدیق اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے درمیان کوئی شخص نہیں کہ وہ توصدیقیت والے بھی ہیں اور صاحبِ راز بھی،رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

تذییل: بعض احادیث علویہ مبطلہ دعوٰی غلویہ۔

مولا علی کی نگاہ میں مقام صدیق اکبر

صحیح بخاری شریف میں امام محمد بن حنفیہ صاحبزادہ امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے ہے:

قال قلت لابی ای الناس خیر بعد النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال ابوبکر قال قلت ثم من،قال ثم عمرثم خشیت ان اقول ثم من فیقول عثمان فقلت ثم انت یا ابت،فقال ما انا الاّرجل من المسلمین[2]،رواہ ایضا ابن ابی عاصم و خشیش وابو نعیم فی الحلیۃ الاولیاء۔

میں نے اپنے والدماجد مولٰی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے عرض کی نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد سب آدمیوں سے بہتر کون ہے؟فرمایا:ابوبکر۔میں نے کہا پھر کون؟ فرمایا:پھر عمر۔پھر مجھے خوف ہوا کہ کہیں میں کہوں پھر کون تو فرمادیں عثمان،اس لئے میں نے سبقت کر کے کہا اے باپ میرے! پھر آپ؟فرمایا:میں تو نہیں مگر ایك مرد مسلمانوں میں سے(اسے ابن ابی عاصم اور خشیش اور ابو نعیم نے بھی حلیۃ الاولیاء میں بیان کیا ہے۔ت)

 


 

 



[1] الفتوحات المکیۃ،الباب الثالث والسبعون،داراحیائ،التراث العربی،بیروت،۲/ ۲۵

[2] صحیح بخاری،کتاب المناقب،فضائل ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ،قدیمی کتب خانہ کراچی،۱/ ۵۱۸،جامع الاحادیث بحوالہ خ و د وابن ابی عاصم و خشیش وغیرہ،حدیث ۷۷۱۴ دارالفکر بیروت،۱۶/ ۲۱۷،کنزالعمال،بحوالہ خ و د وابن ابی عاصم و خشیش وغیرہ،۳۶۰۹۴ موسسۃ الرسالہ،بیروت،۱۳/ ۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن