30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابو بکر صدیق صدیق اکبر ہیں:
علماء فرماتے ہیں،ابوبکر صدیق صدیق اکبر ہیں اور علی مرتضی صدیق اصغر،صدیق اکبر کا مقام اعلٰی صدیقیت سے بلند و بالا ہے، نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض میں ہے:
|
اما تخصیص ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فلانہ الصدیق الاکبر الذی سبق الناس کلھم لتصدیقہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ولم یصدر منہ غیرہ قط وکذا علی کرم اﷲ تعالٰی وجھہ فانہ یسمی الصدیق الاصغر الذی لم یتلبس بکفر قط ولم یسجد لغیر اﷲمع صغرہٖ وکون ابیہ علٰی غیر الملۃ ولذا خصّ بقول علی کرم اﷲ تعالٰی وجھہ[1] |
لیکن ابو بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی تخصیص اس لئے کہ وہ صدیق اکبر ہیں جو تمام لوگوں میں آگے ہیں کیونکہ انہوں نے جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تصدیق کی وہ کسی کو حاصل نہیں اور یونہی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کا نام صدیق اصغر ہے جو ہرگز کفر سے ملتبس نہ ہوئے اور نہ ہی انہوں نے غیر اﷲ کو سجدہ کیا باوجود یکہ وہ نابالغ تھے اور ان کے والد ملت اسلامیہ پر نہ تھے،اسی وجہ سے انہوں نے علی کرم اﷲ وجہہ کے قول کو خاص طور پر لیا۔ |
حضر ت خاتم الولایۃ المحمدیۃ فی زمانہ بحر الحقائق ولسان القوم بجنانہ وبیانہ سیدی شیخ اکبر محی الدین ابن عربی نفعنا اﷲ فی الدارین بفیضانہ فتوحات مکیہ شریفہ میں فرماتے ہیں:
|
فلو فقد النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی ذٰلك الوطن وحضرہ ابوبکر لقام فی ذٰلك المقام الذی اقیم فیہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لانہ لیس ثم اعلٰی منہ یحجبہ عن ذٰلك فھو صادق ذٰلك الوقت وحکمہ وماسواہ تحت حکمہ(ثم قال)وھذا المقام الذی اثبتناہ بین الصدیقیۃ ونبوۃ التشریع الذی ھو مقام القربۃ وھو للافراد ھودون نبوۃ التشریع۔ |
یعنی اگر حضور سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم اس موطن میں تشریف نہ رکھتے ہوں اور صدیق اکبر حاضر ہوں تو حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے مقام پر صدیق قیام کریں گے کہ وہاں صدیق سے اعلٰی کوئی نہیں جو انہیں اس سے روکے وہ اس وقت کے صادق و حکیم ہیں،اور جو ان کے سوا ہیں سب ان کے زیر حکم،یہ مقام جو ہم نے ثابت کیا صدیقیت اور نبوت شریعت کے بیچ میں ہے،یہ مقام قربت فردوں کے لئے ہے، اﷲ کے نزدیك |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع