دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الا اعطانیہ غیرانہ قیل لی انہ لا نبی بعدک۔

اور میں نے جو کچھ چاہا رب عزوجل نے مجھے عطا فرمایا مگر مجھ سے یہ فرمایا گیا کہ تمہارے بعد کوئی نبی نہیں۔

مولا علی کرم اﷲ وجہہ الکریم فرماتے ہیں میں اسی وقت ایسا تندرست ہوگیا گویا بیمار ہی نہ تھا  [1]

تنبیہ:اقول: وباﷲ التوفیق(میں کہتا ہوں اور توفیق اﷲ تعالٰی سے ہے)یہ حدیث حضرت امیر المؤمنین کے لئے مرتبہ صدیقیت کا حصول بتاتی ہے،صدیقیت ایك مرتبہ تلو نبوت ہے کہ اس کے اور نبوت کے بیچ میں کوئی مرتبہ نہیں مگر ایك مقام ادق واخفی کہ نصیبہ حضرت صدیق اکبر اکرم واتقی رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہے تو اجناس وانواع واصناف فضائل وکمالات وبلندی درجات میں خصائص و ملزومات نبوت کے سوا صدیقین ہر عطیہ بہیہ کے لائق واہل ہیں اگرچہ باہم ان میں تفاوت و تفاضل کثیرو وافر ہو۔

آخر نہ دیکھا کہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے ابن جمیل ونائب جلیل حضور پر نور سید الاسیاد فرد الافراد غوث اعظم غیث اکرم غیاث عالم محبوب سبحانی مطلوب ربانی سیدنا ومولانا ابو محمد محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

کل ولی علٰی قدم نبی وانا علٰی قدم جدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وما رفع المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قد ما الاوضعت انا قدمی فی الموضع الذی رفع قدمہ منہ،الا ان یکون قد ما من اقدام النبوۃ فانہ لا سبیل ان ینالہ غیر نبی[2]،رواہ الامام الاجل ابوالحسن علی الشطنوفی قد س سرہ فی بہجۃ الاسرار فقال اخبرنا ابو محمد سالم بن علی بن عبد اﷲ بن سنان الدمیاطی المصری

ہر ولی ایك نبی کے قدم پر ہوتا ہے اور میں اپنے جد اکرم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے قدم پاك پر ہوں مصطفی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے جہاں سے قدم اٹھایا میں نے اسی جگہ قدم رکھا مگر نبوت کے قدم کہ ان کی طرف غیر نبی کو اصلًا راہ نہیں (اس کو امام ابوالحسن علی شطنوفی قدس سرہ نے بہجۃ الاسرار میں روایت کیا،تو کہا ابو محمد سالم بن علی بن عبداﷲ بن سنان الدمیاطی المصری جو قاھرہ میں ۶۷۱ھ میں پیدا ہوئے،انہوں نے کہا مجھے شیخ شہاب الدین ابو حفص عمر بن عبداﷲ سہروردی

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن ابی عاصم وابن جریر وطس وابن شاہین فی السنۃ حدیث ۳۶۵۱۳ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۳/ ۱۷۰

[2] بہجۃ الاسرار،ذکر کلمات اخبر بہا عن نفسہ الخ،مطبع مصطفی البابی،الحلبی،مصر ص ۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن