دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فضائل صحابہ امام احمد میں حدیث امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ یوں ہے کسی نے ان سے ایك مسئلہ پوچھا فرمایا:سل عنھا علی ابن ابی طالب فھو اعلم مولا علی سے پوچھیو وہ اعلم ہیں،سائل نے کہا:یا امیر المؤمنین! مجھے آپ کا جواب ان کے جواب سے زیادہ محبوب ہے،فرمایا:

بئسما قلت لقد کرھت رجلا کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یغرہ بالعلم غرا ولقد قال لہ انت منی بمنزلۃ ھارون من موسی الا انہ لا نبی بعدی وکان عمر اذا اشکل علیہ شیئ یاخذ منہ[1]

تونے سخت بُری بات کہی ایسے کو ناپسند کیا جس کے علم کی نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم عزت فرماتے تھے اور بیشك حضور نے ان سے کہا تجھے مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسٰی علیہما الصلوٰۃوالسلام سے مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں، امیر المؤمنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو جب کسی بات میں شبہ پڑتا ان سے حاصل کرتے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔

ابو نعیم حلیۃ الاولیاء میں حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:

یا علی أخصمك بالنبوۃ ولا نبوۃ بعدی[2]

اے علی! میں مناصب جلیلہ و خصائص کثیرہ جزیلہ نبوت میں تجھ پر غالب ہوں اور میر ے بعد نبوّت اصلًا نہیں۔

حضرت علی کی عیادت:

ابن ابی عاصم اور ابن جریر با فادہ تصحیح اور طبرانی اوسط اور ابن شاہین کتاب السنہ میں امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے راوی،میں بیمار تھا خدمت اقدس حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم میں حاضر ہوا حضور نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کیا اور خود نماز میں مشغول ہوئے،ردائے مبارك کا آنچل مجھ پر ڈال لیا،پھر بعد نماز فرمایا:

برئت یا ابن ابی طالب فلا بأس علیك ما سألت اﷲ لی شیئا الا سألت لك مثلہ ولا سألت اﷲ شیئا

  اے ابن ابی طالب!تم اچھے ہوگئے تم پر کچھ تکلیف نہیں،میں نے اﷲ عزوجل سے جو کچھ اپنے لئے مانگا تمہارے لئے بھی اس کی مانند سوال کیا

 


 

 



[1] فضائل الصحابۃ لامام احمد بن حنبل،حدیث ۱۱۵۳،فضائل علی علیہ السلام،موسسۃ الرسالہ،بیروت،۶۷۵

[2] حلیۃ الاولیاء،المسندۃ فی مناقبہم وفضائلھم نمبر۴ علی ابن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ،دارالکتاب العربی،بیروت،۱/ ۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن