دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بن جنادہ و جابر بن سمرہ و مالك بن حویرث و حضرت ام المؤمنین ام سلمہ،زوجہ امیر المؤمنین علی حضرت اسماء بنت عمیس رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین سے راوی،حضور پر نور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے غزوہ تبوك کو تشریف لیجاتے وقت امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم کو مدینے میں چھوڑا امیر المؤمنین نے عرض کی یارسول اﷲ! حضور مجھے عورتوں اور بچّوں میں چھوڑے جاتے ہیں،فرمایا:

اما ترضی ان تکون منی بمنزلۃ ھارون من موسٰی غیر انہ لا نبی بعدی[1]

یعنی کیا تم اس پر راضی نہیں کہ تم یہاں میری نیابت میں ایسے رہو جیسے موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام جب اپنے رب سے کلام کے لئے حاضر ہوئے ہارون علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنی نیابت میں چھوڑ گئے تھے ہاں یہ فرق ہے کہ ہارون نبی تھے میں جب سے نبی ہوا دوسرے کے لئے نبوت نہیں۔

مسند و مستدرك میں حدیث ابن عباس یوں ہے:

الا ترضی ان تکون بمنزلۃ ھارون من موسٰی الا انك لست بنبی[2]

کیا تم راضی نہیں کہ بمنزلہ ہارون کے ہو موسٰی سے مگر یہ کہ تم نبی نہیں۔

حضرت اسماء کی حدیث اس طرح ہے:

قالت ھبط جبریل علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال یا محمد ان ربك یقرأك السلام ویقول لك علیّ منك بمنزلۃ ھارون من موسٰی لٰکن لا نبی بعدک[3]

جبریل امین علیہ الصلوٰہ والسلام نے حاضر ہو کر حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے عرض کی حضور کا رب حضور کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے علی(رضی اﷲ تعالٰی عنہ)تمہاری نیابت میں ایسا ہے جیسا موسٰی کے لئے ہارون،مگر تمہارے بعد کوئی نبی نہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری،مناقب علی بن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ،قدیمی کتب خانہ،کراچی،۱/ ۵۲۶،جامع الترمذی،مناقب علی بن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ،امین کمپنی کتب خانہ،رشیدیہ،دہلی،۲/ ۱۱۴،صحیح مسلم کتاب الفضائل،مناقب علی بن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ،قدیمی کتب خانہ،کراچی۔۲/ ۲۷۸،مسند احمد بن حنبل،حدیث حضرت سعد ابن وقاص،دارالفکر بیروت،۱/ ۱۸۲

[2] المجمع الزوائد بحوالہ احمد وغیرہ عن ابن عباس باب جامع مناقب علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ،دارالکتاب بیروت،۹/ ۱۲۰، المستدرك للحاکم،کتاب معرفۃ الصحابہ،دارالفکر،بیروت،۳/ ۱۰۹

[3] المعجم الکبیر،حدیث ۳۸۴ تا ۳۸۹،المکتبۃ الفیصلیۃ،بیروت،۲۴/ ۱۴۶ و ۱۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن