دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

تذییل:ابویعلٰی مسند میں بسند حسن حضرت عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لا تقوم الساعۃ حتی یخرج ثلثون کذابًا منھم مسیلمۃ والعنسی والمختار[1]

قیامت نہ آئے گی جب تك کہ تیس کذاب نکلیں ان میں سے مسیلمہ اور اسود عنسی ومختار ثقفی ہے،اخذ ہم اﷲ تعالٰی۔

الحمد ﷲ بفضلہٖ تعالٰی یہ تینوں خبیث کُتّے شیران اسلام کے ہاتھ سے مارے گئے،اسود مردود خودزمانہ اقدس اور مسیلمہ ملعون زمانہ خلافت حضرت سیدنا ابوبکرصدیق ومختار ثقفی ملعون زمانہ حضرت عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہما میں،وﷲ الحمدعــــــہ

حضرت علی اور ختم نبوت:

نوع آخرفــــــ خاص امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کے بارے میں متواتر حدیثیں ہیں کہ نبوت ختم ہوئی نبوت میں ان کا کچھ حصہ نہیں۔

امام احمد مسند اور بخاری و مسلم و ترمذی ونسائی وابن ماجہ صحاح،ابن ابی شیبہ سنن،ابن جریر تہذیب الآثار میں بطریق عدیدہ کثیرہ سیدنا سعد بن ابی وقاص،اور حاکم بتصحیح اسناد مستدرک،اور طبرانی معجم کبیر و اوسط،اور ابوبکر عاقولی فوائد میں،اور ابن مردویہ مطولًا اور بزار بطریق عبداﷲ بن ابی بکر عن حکیم بن جبیر عن الحسن بن سعد مولٰی علی،اور ابن عساکر بطریق عبداﷲ بن محمد بن عقیل عن ابیہ عن جدہ عقیل امیر المؤمنین مولٰی علی اور احمد و حاکم وطبرانی وعقیلی حضرت عبداﷲ بن عباس،اور احمد حضرت امیر معاویہ،اور احمد و بزار و ابو جعفر بن محمد طبری وابوبکر مطیری حضرت ابو سعید خدری،اور ترمذی بافادہ تحسین حضرت جابر بن عبداﷲ سے مسندًا اور حضرت ابو ہریرہ سے تعلیقًا،اور طبرانی کبیر اور خطیب کتاب المتفق والمتفرق میں حضرت عبداﷲ بن عمر،اور ابو نعیم فضائل الصحابہ میں حضرت سعید بن زید،اور طبرانی کبیر میں حضرات براء بن عازب وزید بن ارقم وجیش

فــــــ:نوع ششم خاص مولٰی علی کے باب میں متواتر حدیثیں کہ نبوت ختم ہوگئی نبوت میں ان کا حصہ نہیں۔

عــــــہ:مسلیمہ خبیث کے قاتل وحشی رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہیں جنہوں نے زمانہ کفر میں سیدنا حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو شہید کیا وہ فرمایا کرتے قتلت خیرالنّاس وشرّالنّاس[2]،میں نے بہتر شخص کو شہید کیا پھر سب سے بدتر کو مارا۔


 

 



[1] مسند ابو یعلٰی،مروی از عبداﷲ بن زبیر،حدیث ۶۷۸۶،موسسۃ علوم القرآن،بیروت،۶/ ۱۹۹

[2] الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب علی ہامش الاصابۃ باب الافراد فی الواو،دارصادر،بیروت،۳/ ۶۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن