30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوع آخر فــــــ بعد طلوع آفتاب عالمتاب خاتمیت صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ وعلی آلہ الکرام جو کسی کے لئے ادعائے نبوت کرے دجّال کذّاب مستحقِ لعنت و عذاب ہے۔
امام بخاری حضرت ابوہریرہ اور احمد و مسلم وابوداؤد و ترمذی وابن ماجہ حضرت ثوبان رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،وھذا حدیث ثوبان،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انہ سیکون فی امتی کذابون ثلثون کلھم یزعم انہ نبی وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی[1]،ولفظ البخاری دجالون کذابون قریبا من ثلثین[2] |
عنقریب اس امت میں قریب تیس کے دجال کذاب نکلیں گے ہر ایك ادعا کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم(اور بخاری کے الفاظ ہیں دجال کذاب تقریبًا تیس ہوں گے۔ت) |
کذاب اور دجال
امام احمد و طبرانی و ضیاء حضرت حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فی امتی کــذابون و دجالون سبعـــۃ و عشرون منھم اربع نسوۃ وانی خاتم النبیین لا نبی بعدی[3] |
میری امتِ دعوت میں(کہ مومن و کافر سب کو شامل ہے) ستائیس کذاب دجال ہوں گے ان میں چار عورتیں ہیں حالانکہ میں خاتم الانبیاء ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
جھوٹے مدعیان نبوت:
ابن عساکر علاء بن زیادرحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے مرسلًا راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لا تقوم الساعۃ حتی یخرج ثلٰثون دجّالون کذابون کلھم یزعم انہ نبی[4] (الحدیث) |
قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تك کہ تیس دجال کذاب مدعی نبوت نکلیں گے۔ |
فــــــ:نوع پنجم حضور کے بعد جو کسی کو نبوت ملنی مانے دجال کذاب ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع