دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فلا رسول بعدی ولا نبی[1]

نہ کوئی رسول نہ نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

صحیح بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لم یبق من النبوۃ الاّالمبشرات الرّؤیا الصالحۃ[2]

نبوت سے کچھ باقی نہ رہا صرف بشارتیں باقی ہیں اچھی خوابیں۔

طبرانی معجم کبیر میں حضرت حذیفہ بن اسیدرضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسند صحیح راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ذھبت النبوۃ فلا نبوۃ بعدی الا المبشرات الرؤیا الصالحۃ یراھا الرجل او ترٰی لہ[3]

نبوت گئی اب میرے بعد نبوت نہیں مگر بشارتیں ہیں اچھا خواب کہ انسان آپ دیکھے یا اس کے لئے دیکھا جائے۔

احمد وابنائے ماجہ و خزیمہ وحبان حضر ت ام کرز رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے بسند حسن راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ذھبت النبوۃ وبقیت المبشرات[4]

نبوت گئی اور بشارتیں باقی ہیں۔

صحیح مسلم وسنن ابی داؤد وسنن ابن ماجہ میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے اپنے مرض مبارك میں جس میں وصال اقدس واقع ہوا پردہ اٹھایا سر انور پر پٹی بندھی تھی لوگ صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پیچھے صف بستہ تھے حضور نے ارشاد فرمایا:

یا ایھا الناس انہ لم یبق من مبشرات النبوۃ الاّ الرؤیا الصالحۃ یراھا المسلم او تری لہ [5]

اے لوگو!نبوت کی بشارتوں سے کچھ نہ رہا مگر اچھا خواب کہ مسلمان دیکھے یا اس کے لئے دوسرے کو دکھایا جائے۔

 


 

 



[1] جامع الترمذی،ابواب الرؤیا،باب ذھبت النبوۃ الخ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی،۲/ ۵۱

[2] صحیح البخاری،کتاب التعبیر،باب مبشرات،قدیمی کتب خانہ،کراچی۔۲/ ۱۰۳۵

[3] المعجم الکبیرللطبرانی،حدیث ۳۰۵۱،مکتبۃ الفیصلیہ،بیروت،۳/ ۱۷۹

[4] سنن ابن ماجہ،ابواب تعبیر الرؤیا،باب الرؤیا الصالحۃ،ایچ ایم سعید کمپنی،کراچی،ص ۲۸۶

[5] سنن ابن ماجہ،ابواب تعبیر الرؤیا،باب الرؤیا الصالحۃ،ایچ ایم سعید کمپنی،کراچی،ص ۸۷۔۲۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن