30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تذییل:ترمذی حدیث طویل حلیہ اقدس میں امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے راوی کہ انہوں نے فرمایا: بین کتفیہ خاتم النبوۃ وھو خاتم النبیین[1]حضور کے دونوں شانوں کے بیچ میں مہر نبوت ہے اور حضور خاتم النبیین ہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔
تذییل:طبرانی معجم اور ابو نعیم عوالی سعید بن منصور میں امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے درود شریف کا ایك صیغہ بلیغہ راوی جس میں فرماتے ہیں:
|
اجعل شرائف صلوٰتك ونوامی برکاتك و رأفۃ تحنّنك علٰی محمد عبدك ورسولك الخاتم لماسبق والفاتح لما اغلق[2] |
الٰہی! اپنی بزرگ درودیں اور بڑھتی برکتیں اور رحمت کی مہر نازل کرمحمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم پر کہ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں،گزروں کے خاتم اور مشکلوں کے کھولنے والے صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
نوع آخرفــــــ نبوت گئی،نبوت منقطع ہوئی،جب سے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو نبوت ملی کسی دوسرے کو نہیں مل سکتی۔
ولا نبی بعدی :
صحیح بخاری شریف میں مروی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کانت بنو اسرائیل تسوسھم الانبیاء کلما ھلك نبی خلفہ نبی ولا نبی بعدی[3] |
انبیاء بنی اسرائیل کی سیاست فرماتے،جب ایك نبی تشریف لے جاتا دوسرا اس کے بعد آتا،میرے بعد کوئی نبی نہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
احمد و ترمذی وحاکم بسند صحیح بر شرط صحیح مسلم کما قالہ الحاکم واقرہ الناقدون(جیسے حاکم نے کہا ہے اور محققین نے اسے ثابت رکھا ہے) حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت |
بیشك رسالت و نبوت ختم ہوگئی اب میرے بعد |
[1] جامع ترمذی ابواب المناقب،باب ماجاء فی صفۃ النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ،دہلی،۲/ ۲۰۵
[2] المعجم الاوسط،حدیث ۹۰۸۵،مکتبۃ المعارف الریاض،۱۰/ ۳۶
[3] صحیح بخاری کتاب الانبیاء،باب ما ذکر عن بنی اسرائیل،قدیمی کتب خانہ،کراچی،۱/ ۴۹۱
فــــــ:نوع چہارم نبوت منقطع ہوئی اب کوئی نبی نہیں ہوسکتا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع