30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عمارت نبوت کی آخری اینٹ:
احمد و بخاری و مسلم وتر مذی حضرت جابر بن عبداﷲ اور احمد و شیخین حضرت ابوہریرہ اور احمد و مسلم حضرت ابو سعید خدری اور احمد و ترمذی حضرت ابی بن کعب رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے بالفاظ متناسبہ و معانی متقاربہ راوی حضور خاتم المرسلین صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مثلی و مثل الانبیاء کمثل قصرا حسن بنیانہ ترك منہ موضع لبنۃ فطاف بہ النظار یتعجبون من حسن بنیانہ الاموضع تلك اللبنۃ فکنت انا سددت موضع اللبنۃ ختم بی البنیان وختم بی الرسل [1]،وفی لفظ للشیخین فانا اللبنۃ وانا خاتم النبیین[2] |
میری اور تمام انبیاء کی کہاوت ایسی ہے جیسے ایك محل نہایت عمدہ بنایا گیا اور اس میں ایك اینٹ کی جگہ خالی رہی،دیکھنے والے اس کے آس پاس پھرنے اور اس کی خوبی تعمیر سے تعجب کرتے مگر وہی ایك اینٹ کی جگہ کہ نگاہوں میں کھٹکتی،میں نے تشریف لا کر وہ جگہ بند کی،مجھ سے یہ عمارت پوری کی گئی،مجھ سے رسولوں کی انتہا ہوئی،میں عمارت نبوت کی وہ پچھلی اینٹ ہوں،میں تمام انبیاء کا خاتم ہوں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
امام ترمذی حکیم عارف باﷲ محمد بن علی نوا درالاصول میں سیدنا ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:اول الرسل اٰدم و اٰخرھم محمد[3]سب رسولوں میں پہلے آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں اور سب میں پچھلے محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔
سوسمار کی گواہی:
طبرانی معجم اوسط و معجم صغیر اور ابن عدی کا مل اور حاکم کتاب المعجزات اور بیہقی وابو نعیم کتاب دلائل النبوۃ اور ابن عسا کر تاریخ میں امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم مجمع اصحاب میں تشریف فرماتھے کہ ایك بادیہ نشین قبیلہ بنی سلیم کا آیا سو سمار شکار کر کے لایا تھا وہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے سامنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع