30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور سید الکائنات علیہ افضل الصلوٰۃ والتحیات جو فضائل عالیہ حضور پرُ نور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم حضور کو ندا و خطاب کر کے عرض کئے ہیں انہیں میں گزارش کرتے ہیں:
|
بابی انت وامّی یا رسول اﷲ لقد بلغ من فضیلتك عند اﷲ ان بعثك اٰخر الانبیاء وذکرك فی اولھم، فقال اﷲ تعالٰی " وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیۡثٰقَہُمْ وَ مِنۡکَ وَ مِنۡ نُّوۡحٍ"[1] لاٰیۃ۔ |
یارسول اﷲ! میرے ماں باپ حضور پر قربان حضور کی فضیلت اﷲ عزوجل کی بارگاہ میں اس حد کو پہنچی کہ حضور کو تمام انبیاء کے بعد بھیجا اور ان سب سے پہلے ذکر فرمایا کہ فرماتا ہے اور یادکر جب ہم نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا اور تجھ سے اے محبوب اور نوح وابراہیم و موسٰی وعیسٰی بن(مریم سے علیہم الصلوٰۃ والسلام۔) |
حضرت جبرائیل سلام کہتے ہیں:
علامہ محمد بن احمد بن محمدبن محمد بن ابی بکر بن مرذوق تلمسانی شرح شفاء شریف میں سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:جبریل نے حاضر ہو کر مجھے یوں سلام کیا:السلام علیك یا ظاھر،السلام علیك یا باطن۔میں نے فرمایا:اے جبریل!یہ صفات تو اﷲ عزوجل کی ہیں کہ اسی کو لائق ہیں مجھ سی مخلوق کی کیونکر ہوسکتی ہیں،جبریل نے عرض کی،اﷲ تبارك و تعالٰی نے حضور کو ان صفات سے فضیلت دی اور تمام انبیاء و مرسلین پر ان سے خصوصیت بخشی اپنے نام وصف سے حضور کے نام و صف مشتق فرمائے۔
|
وسماك بالاوّل لانك اول الانبیاء خلقا وسماك بالاٰخر لانك اٰخر الانبیاء فی العصور خاتم الانبیاء الٰی اٰخر الامم۔ |
حضور کا اول نام رکھا کہ حضور سب انبیاء سے آفرینش میں مقدم ہیں اور حضور کا آخر نام رکھا کہ حضور سب پیغمبروں سے ز مانے میں مؤخر و خاتم الانبیاء و نبی امت آخرین ہیں۔ |
باطن نام رکھا کہ اس نے اپنے نام پاك کے ساتھ حضور کا نام نامی سنہرے نور سے ساقِ عرش پر آفرینش آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے دو ہزار برس پہلے ابد تك لکھاپھر مجھے حضور پر درود بھیجنے کا حکم دیا میں نے حضور پر ہزار سال درود بھیجا اور ہزار سال بھیجا یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی نے حضور کو مبعوث کیاخوشخبری دیتا اور ڈرسناتا اور اﷲ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور جگمگاتا سورج۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع