30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابن سعد طبقات اور ابن لال مکارم الاخلاق میں قتادہ سے مرسلًا راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے آیہ کریمہ " وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیۡثٰقَہُمْ وَ مِنۡکَ وَ مِنۡ نُّوۡحٍ وَّ اِبْرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی وَ عِیۡسَی ابْنِ مَرْیَمَ ۪"کی تفسیر میں فرمایا:
|
کنت اول النبیین فی الخلق واٰخرھم فی البعث[1] |
میں سب نبیوں سے پہلے پیدا ہوا اور سب کے بعد بھیجا گیا۔ |
قتادہ نے کہا:فبداء بی قبلھم۔اسی لئے رب العزت تبارك و تعالٰی نے آیہ کریمہ میں انبیائے سابقین سے پہلے حضور پر نور کا نام پاك لیا،صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم
تذییل:
ابو سہل قطان اپنے امالی میں سہل بن صالح ہمدانی سے راوی،میں نے حضرت سیدنا امام باقر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے پوچھا: نبی کریم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم تو سب انبیاء کے بعد مبعوث ہوئے حضور کو سب پر تقدم کیونکر ہوا،فرمایا:
|
ان اﷲ تعالٰی لما اخذ من بنی اٰدم من ظہور ھم ذریاتھم واشہد ھم علٰی انفسھم الست بربکم کان محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اول من قال بلٰی ولذٰلك صار یتقدم الانبیاء وھو اٰخر یبعث[2] |
جب اﷲ تعالٰی نے آدمیوں کی پیٹھوں سے ان کی اولادیں روز میثاق نکالیں اور انہیں خود ان پر گواہ بنانے کو فرمایا کیا میں تمہارا رب نہیں،تو سب سے پہلے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے کلمہ بلٰی عرض کیا کہ ہاں کیوں نہیں،اس وجہ سے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو سب انبیاء پر تقدم ہوا حالانکہ حضور سب کے بعد مبعوث ہوئے صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
حضرت فاروق کا طریق ندا و خطاب بعد از وصال:
شفا شریف امام قاضی عیاض و احیا ء العلوم امام حجۃ الاسلام ومدخل امام ابن الحاج واقتباس الانوار علامہ ابو عبداﷲ محمد بن علی رشاطی وشرح البردہ ابو العباس قصار و مواہب لدنیہ امام قسطلانی وغیرہا کتب معتمدین میں ہے امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے بعد وفات
[1] تفسیر ابن ابی حاتم تحت آیۃ واذ اخذنا من النبیین الخ حدیث ۱۷۵۹۴ مکتبہ نزار مصطفی الباز مکہ المکرمۃ ۹/ ۳۱۱۶،تفسیر نبوی المعروف معالم التنزیل علی ہامش الخازن،تحت آیۃ واذا خذنا من النبیین الخ مصطفی البابی الحلبی مصر ۵/ ۲۳۲
[2] الخصائص الکبرٰی بحوالہ ابی سہل باب خصوصیۃ النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم بکونہ اول النبیین فی الخلق،دارالکتب الحدیثہ بعابدین ۱ /۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع