30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قثم[1] (میں مقفی ہوں کہ تمام پیغمبروں کے بعد آیا اور میں کامل جامع ہوں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔)
تنبیہ:یہ حدیث ابن عدی نے مولٰی علی وام المؤمنین صدیقہ واسامہ بن زید و عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے بھی روایت کی،
|
کما فی مطالع المسرات فان کان کلھا عاقب او مقف ونحوھما کانت خمسۃ احادیث۔ |
(جیسا کہ مطالع المسرات میں ہے تو اگر تمام میں عاقب یا مقف وغیر ہما ہوں تو پانچ احادیث ہوئیں۔ت) |
الحاشر و العاقب:
حاکم مستدرك میں بافادہ تصحیح حضرت عوف بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،سید المرسلین صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کنیسہ یہود میں تشریف لے گئے،میں ہمرکاب تھا،فرمایا،اے گروہ یہود! مجھے بارہ آدمی دکھاؤ جو گواہی دینے والے ہوں کہ لا الہٰ الا اﷲ محمد رسول اﷲ،صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم،اﷲ عزوجل سب یہود سے اپنا غضب(یعنی جس میں وہ زمانہ موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام سے گرفتار ہیں کہ" وَبَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ ؕ فَبَآءُوْ بِغَضَبٍ عَلٰی غَضَبٍ ؕ"[2] (اور خدا کے غضب میں لوٹے تو غضب پر غضب کے سزاوار ہوئے۔ت)اٹھا لے گا،یہود سن کر چپ رہے کسی نے جواب نہ دیا۔حضور نے فرمایا:
|
ابیتم فواﷲ لانا الحاشروانا العاقب وانا النبی المصطفٰی اٰمنتم اوکذبتم [3] |
تم نے نہ مانا خدا کی قسم بیشك میں حاشر ہوں اور میں خاتم الانبیاء ہوں اور میں نبی مصطفی ہوں خواہ تم مانو یا نہ مانو۔ |
رسول جہاد:
ابن سعد مجاہد مکی سے مرسلًا راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انا محمد واحمد انا رسول الرحمۃ انا الملحمۃ انا المقفی والحاشر[4] |
میں محمد واحمد ہوں،میں رسول رحمت ہوں،میں رسول جہاد ہوں،میں خاتم الانبیا ہوں،میں لوگوں کو حشر دینے والا ہوں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع