30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اثری وزمان نبوتی ورسالتی ولیس بعدی نبی[1] |
میری رسالت ونبوت کے زمانہ میں ہوگا،اور میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ |
تیسیر میں ہے:
|
ای علی اثر نوبتی ای زمنھا ای لیس بعدہ نبی[2] |
(یعنی میری نبوت کے زمانہ کے بعد یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ت) |
جمع الوسائل میں ہے:
|
قال الجزری ای یحشر الناس علٰی اثر زمان نبوتی لیس بعدی نبی[3] |
(جزری نے فرمایا یعنی لوگوں کا حشر میری نبوت کے زمانہ کے بعد ہوگا میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔ت) |
دس۱۰ اسمائے مبارکہ:
ابن مردویہ تفسیر اور ابو نعیم دلائل میں اور ابن عدی وابن عساکر ودیلمی حضرت ابو الطفیل رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان لی عشرۃ اسماء عند ربی انا محمد واحمد والفاتح والخاتم وابو القاسم والحاشر والعاقب والماحی ویس وطٰہٰ [4] |
میرے رب کے یہاں میرے دس نام ہیں،محمد و احمد وفاتح عالم ایجاد وخاتم نبوت وابو القاسم و حاشر و آخر الانبیاء وماحی کفر و یس و طٰہٰ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
ابن عدی کامل میں حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ان لی عند ربیّ عشرۃ اسماء میرے رب کے پاس میرے لیئے دس نام ہیں،ازانجملہ محمد واحمد وماحی وحاشر وعاقب یعنی خاتم الانبیاء ورسول الرحمۃ ورسول التوبہ ورسول الملاحم ذکر کر کے فرمایا:وانا المقفی قفیت النبیین عامۃ وانا
[1] شرح صحیح مسلم للنووی مع صحیح مسلم،باب فی اسمائہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ،کراچی،۲/ ۲۶۱
[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ان لی اسماء،مکتبہ امام شافعی الریاض،۱/ ۳۴۳
[3] جمع الوسائل فی شرح الشمائل باب ماجاء فی اسماء رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت،۲/ ۱۸۲
[4] الکامل فی ضعفاء،ترجمہ سیف بن وہب،دارالفکر بیروت،۳/ ۱۲۷۳،دلائل النبوۃ لابی نعیم،الفصل الثالث،عالم الکتب بیروت،ص۱۲،تہذیب تاریخ ابن عساکر،باب معرفۃ اسمائہٖ الخ داراحیاء التراث العربی،بیروت،۱/ ۲۷۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع