دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ہر گُلے را رنگ و بوُئے دیگر ست
(ہر پھول کا رنگ و خوشبو علیحدہ ہے۔ت)

مگر میں امید کرتا ہوں کہ فقیر کی یہ تین توجہیں اخیر بحمد اﷲ تعالٰی چیزے دیگر ہیں وباﷲ التوفیق۔

توبہ قبول کرنے والے نبی:

امام احمد وابن سعدوابن ابی شیبہ اور امام بخاری تاریخ اور ترمذی شمائل میں حضرت حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،مدینہ طیبہ کے ایك راستے میں حضور سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم مجھے ملے ارشاد فرمایا:

انا محمد وانا احمد وانا نبی الرحمۃ ونبی التوبۃ وانا المقفی وانا الحاشر و نبی الملاحم [1]

میں محمد ہوں،میں احمد ہوں،میں رحمت کا نبی ہوں،میں توبہ کا نبی ہوں،میں سب میں آخر نبی ہوں،میں حشر دینے والا ہوں،میں جہادوں کا نبی ہوں،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

مالک لوائے احمد:

طبرانی معجم کبیر اور سعید بن منصور سنن میں حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انا محمد وانا احمد وانا الحاشر الذی احشر الناس علٰی قدمی،وانا ماحی الذی یمحوا اﷲ بی الکفر،فاذا کان یوم القٰیمۃ کان لواء الحمدمعی،وکنت امام المرسلین وصاحب شفاعتھم[2]

میں محمد ہوں،میں احمد ہوں،میں حاشر ہوں کہ لوگوں کو اپنے قدموں پر میں حشر دوں گا،میں ماحی ہوں کہ اﷲ تعالٰی میرے سبب سے کفر کو محو فرماتا ہے،قیامت کے دن لواء الحمد میرے ہاتھ میں ہوگا،میں سب پیغمبروں کا امام اور ان کی شفاعتوں کا مالك ہوں گا صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

اسمائے طیبہ خاتم و عاقب ومقفی تو معنی ختم نبوت میں نص صریح ہیں،علماء فرماتے ہیں اسم پاك حاشر بھی اسی طرف ناظر۔ امام نووی شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں:

قال العلماء معنا ھما(ای معنی روایتی قدمی بالتثنیۃ والافراد)یحشرون علٰی

علماء نے فرمایا ان دونوں یعنی قدمی مفرد اور قدمی تثنیہ کا معنی یہ ہے کہ لوگوں کا حشر میرے پیچھے

 


 

 



[1] شمائل الترمذی مع جامع الترمذی باب ماجاء فی اسماء رسول اﷲ الخ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۵۹۷،مسند احمد بن حنبل،حدیث حضرت حذیفہ بن یمان رضی اﷲ عنہ،دارالفکربیروت،۵/ ۴۰۵

[2] المعجم الکبیر للطبرانی،حدیث ۱۷۵۰،باب من اسمہ جابر بن عبداﷲ،المکتبۃ الفیصلیہ بیروت،۲/ ۱۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن