دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

معجم کبیر میں حضرت ثوبان رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے ابوبکر صدیق وعمر فاروق وغیرہما چالیس اجلّہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی طرف کھڑے ہو کر ہاتھ پھیلا کر لرزتے کا نپتے حضور سے عرض کی:

تبنا الی اﷲ والٰی رسولہ[1]

ہم اﷲ اور اس کے رسول کی طرف توبہ کرتے ہیں۔

فقیر نے یہ حدیثیں مع جلیل و نفیس بحثیں اپنے رسالہ مبارکہ الامن والعلٰی لناعتی المصطفٰی بدافع البلاء میں ذکر کیں۔ اقول: توبہ کے معنی ہیں نافرمانی سے باز آنا،جس کی معصیت کی ہے اس سے عہد اطاعت کی تجدید کر کے اسے راضی کرنا، اور نص قطعی قرآن سے ثابت کہ اﷲ عزوجل کا ہر گنہگار حضور سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کا گنہگار ہے۔قال اﷲ تعالٰی:

" مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ "[2]

ویلز مہ عکس النقیض من لم یطع اﷲ لم یطع الرسول وھو معنی قولنا من عصی اﷲ فقد عصی الرسول۔

جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اﷲ کی اطاعت کی۔

اس کو عکس نقیض،من لم یطع اﷲ لم یطع الرسول، لازم ہے اور ہمارے قول"من عصی اﷲ فقد عصی الرسول " کا یہی معنی ہے۔(ت)

اور قرآن عظیم حکم دیتا ہے کہ اﷲ و رسول کو راضی کرو۔قال اﷲ تعالٰی:

"وَاللہُ وَرَسُوۡلُہٗۤ اَحَقُّ اَنۡ یُّرْضُوۡہُ اِنۡ کَانُوۡا مُؤْمِنِیۡنَ ﴿۶۲"[3]

نسأل اﷲ الایمان والامن والامان و رضا ہ ورضی رسولہ الکریم علیہ و علٰی اٰلہ الصلوٰۃ والتسلیم۔

سب سے زیادہ راضی کرنے کے مستحق اﷲ ورسول ہیں اگر یہ لوگ ایمان رکھتے ہیں۔

ہم اﷲ تعالٰی سے ایمان،امن وامان،اس کی رضا،اس کے رسول کریم کی رضا چاہتے ہیں،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ الصلوٰۃ والتسلیم۔(ت)

یہ نفیس فوائد کہ استطرادًا زبان پر آگئے قابل حفظ ہیں کہ اس رسالے کے غیر میں نہ ملیں گے یوں تو     ع


 

 



[1] المعجم الکبیر،حدیث ۱۴۲۳،المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت،۲/ ۹۵و ۹۶

[2] القرآن الکریم ۴/ ۸۰

[3] القرآن الکریم ۹/ ۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن