دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

(۱۶)وہ مفیض توبہ ہیں توبہ لیتے بھی یہی ہیں اور دیتے بھی یہی،یہ توبہ نہ دیں تو کوئی توبہ نہ کرسکے،توبہ ایك نعمتِ عظمٰی بلکہ اجل نعم ہے،اور نصوص متواترہ اولیائے کرام وعلمائے اعلام سے مبرہن ہوچکا کہ ہر نعمت قلیل یا کثیر،صغیر یا کبیر،جسمانی یا روحانی، دینی یا دنیوی،ظاہری یا باطنی،روز اول سے اب تک،اب سے قیامت تک،قیامت سے آخرت،آخرت سے ابد تک،مومن یا کافر، مطیع یا فاجر،ملك یا انسان،جن یا حیوان بلکہ تمام ماسوا اﷲ میں جسے جو کچھ ملی یا ملتی ہے یا ملے گی اس کی کلی انہیں کے صبائے کرم سے کھلی اور کھلتی ہے اور کھلے گی،انہیں کے ہاتھوں پر بٹی اور بٹتی ہے یہ سرا لو جو دواصل الوجود وخلیفۃ اﷲ الاعظم وولی نعمت عالم ہیں  صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم  یہ خود فرماتے ہیں  صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم:

انا ابوالقاسم اﷲ یعطی وانا اقسم فــــــ [1] رواہ الحاکم فی المستدرك وصححہ واقرہ الناقدون۔

میں ابوالقاسم ہوں اﷲ دیتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں۔ (اسے حاکم نے مستدرك میں روایت کیا اور اس کی تصحیح کی اور تحقیق کرنے والوں نے اسے ثابت رکھا ہے۔ت)

ان کا رب اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

"وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷"[2]

ہم نے نہ بھیجا تمہیں مگر رحمت سارے جہان کے لئے۔

فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ نے اس جا نفزا وایمان افروز ودشمن گزا وشیطان سوز بحث کی تفصیل جلیل اور اس پر نصوص قاہرہ کثیرہ وافر کی تکثیر جمیل اپنے رسالہ مبارکہ سلطنت المصطفٰی فی ملکوت الورٰی۱۳۹۷ھ میں ذکر کی والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

(۱۷)اقول: وہ نبی توبہ ہیں کہ گناہوں سے ان کی طرف توبہ کی جاتی ہے توبہ میں انکا نام نامِ پاك نام جلالت حضرت عزت جلالہ کے ساتھ لیا جاتا ہے کہ میں اﷲ و رسول کی طرف توبہ کرتا ہوں جل جلالہ وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ صحیح بخاری وصحیح مسلم شریف میں ہے امّ المؤمنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے عرض کی:

یا رسول اﷲ اتوب الی اﷲ والی رسولہ ما ذا اذنبت[3] 

یا رسول اﷲ! میں اﷲ اور اﷲ کے رسول کی طرف توبہ کرتی ہوں مجھ سے کیا خطا ہوئی؟۔

 

 



[1] المستدرك للحاکم،کتاب التاریخ ذکر اسماء النبی  صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم دارالفکربیروت،۲/ ۶۰۴

[2] القرآن الکریم ۲۱/ ۱۰۷

[3] صحیح البخاری،کتاب النکاح باب ھل یرجع اذا راٰی منکرًا فی الدعوۃ،قدیمی کتب خانہ،کراچی۔۲/ ۷۷۸

فــــــ:ہر نعمت ہر شخص کو نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے ملی اور ملتی ہے اور ملے گی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن