دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بارگاہ میں عذر دولت قبول پاتا ہے۔

توراۃ مقدس میں ہے:لایجزئ بالسیئۃ السیئۃ ولکن یعفو ویغفر[1]،احمدصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم بدی کا بدلہ بدی نہ دیں گے بلکہ بخش دیں گے اور مغفرت فرمائیں گے رواہ البخاری عن عبداﷲ بن عمرو والدارمی وابن سعد وعسا کر عن ابن عباس والاخیر عن عبداﷲ بن سلام،وابن ابی حاتم عن وھب بن منبہ وابونعیم عن کعب الاحبار رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔

 اس کو بخاری نے عبداﷲ بن عمرو اور دارمی،ابن سعد اور ابن عساکر نے ابن عباس سے اور آخری نے عبداﷲ بن سلام سے، ابن ابی حاتم نے وہب بن منبہ سے اور ابو نعیم نے کعب الاحبار رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین سے روایت کیا۔ت۔ولہٰذا حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے اسمائے طیبہ ہیں عفو غفور صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

(۱۵)نبی توبہ:اقول: وہ نبی توبہ ہیں،بندوں کو حکم ہے کہ ان کی بارگاہ میں حاضر ہو کر توبہ و استغفار کریں اﷲ تو ہر جگہ سنتا ہے، اس کا علم اس کا سمع اس کا شہود سب جگہ ایك سا ہے مگر حکم یہی فرمایا کہ میری طرف توبہ چاہو تو میرے محبوب کے حضور حاضر ہو۔قال تعالٰی:

وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿۶۴﴾[2]

اپنی جانوں پر ظلم کریں تیرے پاس حاضر ہو کر خدا سے بخشش چاہیں اور رسول ان کی مغفرت مانگے تو ضرور خدا کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔

حضور کے عالم حیات ظاہری میں حضور ظاہر تھا،اب حضور مزار پرُ انوار ہے اور جہاں یہ بھی میسر نہ ہو تو دل سے حضور پر نور کی طرف توجہ حضور سے توسل فریاد،استغاثہ،طلب شفاعت کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم اب بھی ہر مسلمان کے گھر میں جلوہ فرما ہیں،ملا علی قاری علیہ رحمۃ الباری شرح شفا شریف میں فرماتے ہیں:

روح النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حاضرۃ فی بیوت اھل الاسلام[3]

نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ہر مسلمان کے گھر میں جلوہ فرما ہیں۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب البیوع باب کراھیۃ الصخب فی السوق،قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۸۵،سنن دارمی باب صفۃ النبی صلی اﷲ علیہ وسلم،دارالمحاسن بیروت ۱/ ۱۵

[2] القرآن الکریم ۴/ ۶۴

[3] شرح شفاء للقاری علی ہامش نسیم الریاض،الباب الرابع من القسم الثانی،مطبعۃ الازہر یۃ المصریۃ،مصر ۳/ ۴۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن